نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    کوئی لوک فنکار یا گانے والا ہوگا۔ عام طور پر ایسے ڈریسز اور ایسا حلیہ انہی کا ہوتا ہے اور کانوں میں بالیاں بھی۔ (عارف لوہار کی ایک مثال ذہن میں رکھ لیں۔) :)
  2. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ اردو محفل میری نظر میں

    دو قطعات، دس سال پہلے یعنی اردو محفل کی تیسری سالگرہ کے: محفِلِ اردو تجھے میرا سلام اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام اس جہانِ برق، دل جاں سوز میں تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام ------ زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی فرض کیجے ویب کو گر دنیا تو پھر کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی
  3. محمد وارث

    تیسری سالگرہ سالگرہ ٹورنامنٹ

    بڑے مزے مزے کی گیمز ہوتی تھیں یہاں۔ نہ جانے کس کی نظر لگ گئی (لیکن شاید اچھا ہی ہوا کیونکہ میری طرح کئی محفلین مراسلے پوسٹ کرنے کی بجائے یہاں گیمز ہی کھیلتے رہتے تھے)۔ :)
  4. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ناراض ہونا تو نہیں چاہیئے اور اگر ہیں بھی تو ناراضی کی وجہ سے اس طرح محفل سے غیر حاضر نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ مجھے لگتا ہے وہ کافی میچور اور سلجھی ہوئی ہیں۔ :) اللہ کرے خیریت سے ہوں!
  5. محمد وارث

    دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

    پی ٹی وی کا یہ "میوزک" سنیے جو سہ پہر کے وقت نشریات شروع ہونے سے پہلے چلتا تھا۔ اُس وقت جتنا برا مجھے یہ لگتا تھا شاید ہی کوئی چیز لگتی ہو، اور اب۔۔۔۔۔جیسے پلکیں نم ہو رہی ہوں بیتے ہوئے بچپن کی یاد میں۔ (ویسے میوزک ایسا ہے جیسے انتظار کی کیفیات کو مجسم یا منجمد کر دیا گیا ہو)۔
  6. محمد وارث

    دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

    یہ تو ابھی تک جگہ جگہ موجود ہیں۔ چند دن پہلے ہی میں اپنے کالج کی طرف اتفاق سے گیا تو دیکھا کہ پچیس تیس سال پہلے جو رس بیچنے والا ایک جگہ ہوتا تھا وہ اب تک وہیں ہے اور ارد گرد کا سارا علاقہ کمرشل ہو چکا ہے لیکن وہ وہیں ہے اور دکان پر رش بھی ویسا ہی تھا۔ جو متروک ہو چکے وہ سائیکل پر دو کنستر رکھ...
  7. محمد وارث

    دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

    میرے والد صاحب نے 1971ء میں اپنا ایکسپورٹ کا بزنس شروع کیا تو فون ان کی مجبوری بن گیا سو سنا ہے ہزاروں لاکھوں جتنوں سے کچھ برس کے بعد فون لگ گیا۔ ان کا کام چونکہ گھر کے پاس ہی تھا سو ایک ایکسٹینشن گھر میں بھی لگ گئی۔ اس لیے میں نے اپنے بچپن ہی سے گھر میں فون دیکھا، شاید چار ہندسوں پر مشتمل نمبر...
  8. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    نہیں یہ اور نہیں ہے بلکہ میری فیزیبلٹی رپورٹ ہی تھی، میں اپنی ساری ڈیڈ لائنز سے گذر چکا تھا (کچھ تھری ایڈیٹس سے ملتا جلتا سین تھا) اس کے لیے ایک چھوٹی سی دھمکی دینی پڑی اور ایک چھوٹا سا جھوٹ بولنا پڑا لیکن پھر بات بڑھتی ہی گئی، خیر یہ قصے بہت پرانے ہو گئے اب۔۔۔۔۔۔:)
  9. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    جب آپ کو صرف لیلیٰ ہی لیلیٰ نظر آئےیہاں تک کہ خود فراموشی کی سی صورتحال ہو جائے۔ آپ شاید ابھی کم عمر ہیں لیکن جتنے دوستوں نے پروفیشنل تعلیم کسی نہ کسی درجے میں حاصل کی ہے وہ جانتےہیں کہ فائنل پراجیکٹ کی لیلیٰ کے وقت کیا حالت ہوتی ہے ۔ ویسے میری حالتِ مجنوں کے پیچھے ایک کہانی بھی ہے، مزیدار ہے...
  10. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    ابھی تک کے جوابات سے ایک بات تو ظاہر ہوئی ہےکہ کئی دوست پسندیدہ محفلین کےنام لکھنے سے احتراز کر رہے ہیں، بھئی کئی ہیں، چند ہیں یا کچھ ہیں، بتائیے تو سہی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ جن محفلین کے نام نہیں ہونگے وہ برا نہیں مانیں گے۔ (میں نے تو اسی بھروسےپر دھڑلے سے لکھ دیئے تھے!) :)
  11. محمد وارث

    تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ پر سرگرمی کا گراف

    یہ آپ کمر کسنے لگے ہیں کہ کھولنے لگے ہیں! :)
  12. محمد وارث

    دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

    میں نےبھی لگ بھگ اسی زمانےمیں خریدی تھی۔ :)
  13. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    جی بالکل، جیسے خوشبو کوئی سی بھی ہو سکتی ہے ویسے دوست بھی پنجابی کے علاوہ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس میں کچھ مستقل ہے تو وہ صرف "پشاور"! :)
  14. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    اچھا مفتی صاحب، آپ ہمت کر لیں، بات لپیٹنے کی! :)
  15. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    اس میں ایک پختون دوست اپنے کسی دوسرے (فرض کریں پنجابی) دوست سے فرمائش کر رہا ہے کہ چونکہ پشاور، لاہور سے کافی دُور ہے، اور گرمی بھی ہوتی ہے اور پسینہ بھی بہت ہوتا ہے تو اے میرے پنجابی یار جانی، جب پشاور آنا ہو اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشنا منظور ہو تو ذرا خوشبو لگا کر آنا کہ جب تم سے معانقہ شریف...
  16. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    کہ سب کو علم ہے!
  17. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    یہ رہا جواب:
  18. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    واقعی؟ ویسے مجھے اس کا مطلب بخوبی علم ہے، دیکھ رہا تھا کہ آپ اس کو بیان کیسے کرتے ہیں کیونکہ مجھے علم ہے کہ علم آپ کو بھی ہے! :)
  19. محمد وارث

    اجتماعی انٹرویو ؛ سلسلہ دوم!

    خوشبو سے یاد آیا خان صاحب کہ ایک جملہ بڑا مشہور ہے کہ "آؤ نہ کبھی پشاور، خوشبو لگا کر!"، اس کا کیا مطلب ہے؟ (ویسے سوال آپ کے انٹرویو والے تھریڈ کا بنتا ہے لیکن خوشبو ادھر پھیلی ہے سو یہیں سہی)۔ :)
  20. محمد وارث

    اے خان بھائی کا انٹرویو

    لگا چکا باس، وہ تو قسمیں کھاتا ہے کہ میں نے ابھی شادی کی شین کے چھ نقظوں میں سے کسی ایک کو بھی نہیں دیکھا! :)
Top