مجھے انٹرویوز لینے اور دینے کا شوق ازل سے ہی ہے اور اس کے پیچھے وہی سوچ کارفرما رہی ہے کہ مطالعے کو کتابوں میں درج قصے کہانیوں تک ہی محدود نہ رکھا جائے بلکہ آگے بڑھ کر خود حضرت انسان کا مطالعہ کیا جائے۔ کتابوں میں لکھے پر یقین تو ہے مگر وہ اکثر و بیشتر اتنا پراسیسڈ ہوتا ہے کہ میں سمجھتی ہوں بہت...