رواں برس مارچ میں ہم چند نوجوان صحافی مل کر اندرون سندھ ایک بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کے لئے گئے۔ سفر کے پہلے مرحلے میں ہمیں لاہور سے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچنا تھا۔ ہمارا جہاز جب کراچی کے ہوائی اڈے سے تھوڑے ہی فاصلے پر تھا تو اس میں کوئی خرابی پیدا ہوگئی اور فضائی میزبانوں کے چہرے بتارہے تھے...