لاہور کے علاقے بند روڈ میں جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے 25 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ فیکٹری کا جنریٹر پھٹنے سے لگی۔ اس وقت فیکٹری میں 35 سے 40 افراد کام کر رہے تھے۔ کیمیکل اور پلاسٹک دانے کے باعث آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور...