نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    احمد بھائی ، چشمِ ما روشن دلِ ماشاد ! آئیں کہ آج آشتیِ چشم و گوش ہے ! انتہائی مسرت ہورہی ہے آپ کی آمد پر! بہت بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہم سب کا مان رکھا اور محفل میں تشریف لائے َ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ! اپنی رحمتوں سے نوازے اور اہلِ خانہ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    ذوالقرنین بھائی ، غضب کی تحریر ہے!!! داد کے لئے واقعی الفاظ میسرنہیں ! بے ساختہ اور برجستہ!!!! کمال کا ذہنِ رسا اور کیا گدگداتی نوکِ قلم پائی ہے ! اگر اردو میں مزاح نگاری پر کوئی آسکر ایوارڈ ہوتا تو میں اس وقت بلا تردد آپ کو کم از کم سات مورتیاں تھما دیتا ۔اب تک دو تین دفعہ پڑھ چکا ہوں اور...
  3. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    نین میاں ! تشریح کےسو میں سے سو نمبر ، پانچ نمبر خوش خطی کے اور پانچ سو نمبر خوش بیانی کے! تو یہ کُل مل ملا کے آپ کے نمبر ہوئے ایک سو اٹھتر ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    آپ کی ظالم تحریر پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ اس جملے میں آپ کا مطلب سلیس نہیں بلکہ سلائس تھا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    اردو میں مستعمل علامات کی تاریخ؟

    ٹیگ کرنے کا شکریہ تابش بھائی ! میرے علم میں نہیں کہ یہ علامات کب اور کیسے وجود میں آئیں ۔ میرا گمان کہتا ہے کہ ان کا آئیڈیا قرآن کریم کی علاماتِ اوقاف سے آیا ہوگا جہاں پورے لفظ کے بجائے شروع کے ایک دو حروف لکھ دیئے جاتے ہیں ۔ دراصل اردو لسانی تاریخ کا سب سے کمزور پہلو اردو رسم الخط کی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    پسنی، ساحل کے کینوس پہ بکھرے شاہکار !

    ویسے ہماری ’’ فنکاری‘‘ کی ابتدا بچپن میں سلیٹ پر چاک سے تصویریں بنانے اور مٹی کے مجسمے بنانے ہی سے ہوئی تھی۔ ایک دفعہ چھت پر اپنے ’’اسٹوڈیو‘‘ میں بیٹھا مٹی سے قائدِ اعظم کا مجسمہ بنارہا تھا کہ والدہ محترمہ اوپر تشریف لے آئیں ۔ مجسمہ دیکھ کر ان کا تو سانس ہی نکل گیا ۔ فورا ہی اس توڑ کر نیچے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پسنی، ساحل کے کینوس پہ بکھرے شاہکار !

    اجی ہم تو خود ریت ہیں اور وقت کا آرٹسٹ ہم سے کھیل رہا ہے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    احبابِ کرام ! گئے دنوں کی بات ہے کہ اس محفلِ صد آہنگ میں یعنی کہ اس گلشنِ ہفت رنگ میں ہوا کرتا تھاایک طائرِخوش نوا ، خوش رنگ و خوش ادا ، ہمدم و دمسازِ گل ، ہم فغانِ نالۂ بلبل ، سخن طرازِ بے مثال و نغمہ سنجِ باکمال کہ اسیر تھے اہلِ چمن جس کی شیرینیٔ گفتار کے ،...
  9. ظہیراحمدظہیر

    کہنے کو تو گلشن میں ہیں رنگ رنگیلے پھول ( محمد احمد )

    پچھلے دنوں شاعرِ خوش بیان محمد احمد بھائی کے بلاگ ’’رعنائیِ خیال‘‘ پر جانا ہوا تو ان کی یہ تازہ غزل نظر آئی ۔ احمد بھائی کی اجازت کے بغیر یہ غزل اس گلدستۂ سخن میں شامل کرہا ہوں ۔ ان کے مخصوص لہجے اور لفظیات کی حامل یہ غزل وہی تاثر اور فضا لئے ہوئے ہے کہ جو اُن کے کلام میں بالعموم...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ایک پہیلی کے اشارات میں رہتا ہے وہ

    واہ ! بہت خوب ! صاحب والے شعر کو ایک نظر دیکھ لیجئے ۔ شتر گربہ لگ رہا ہے اس میں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    درد خواجہ میر درد :::: سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے :::: Khwajah Meer Dard

    کاہے کو ہوتی تم کو گردش نصیب طالع گر پاؤں اپنا باہر رکھتے نہ ہم عَدم سے واہ ! ڈبویا مجھ کو ہونے نے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی رخصتی

    کیا خوبصورت عکاسی ہے ! نظر صاحب کی شاعری کی نمایاں اور خاص بات شکوہِ الفاظ ہے اور یہ خوبی اس نظم میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے ۔ واہ ! تابش بھائی ، یہ بھی ہماری تہذیبی روایات میں سے ایک خوبصورت روایت ہے ۔ سالوں پہلے میں نے بھی اپنی ایک بھانجی کی رخصتی لکھی تھی ۔ شادی کی تقریب میں خود تو جاکر...
  13. ظہیراحمدظہیر

    حال جو دل کا سمجھ آئے کہا کرتے ہیں - منیب الف

    عروضی طور پر توٹھیک ہے ۔ دوسرے مصرع میں ہی کے استعمال نے معنی محدود کردیئے ہیں ۔ ۔ ہم ہی سہا کرتے ہیں کا کیا مطلب؟ یعنی چوٹ لگنے والا نہیں سہتا ؟! یہاں سہنے کے بجائے محسوس کرنا زیادہ بر محل ہوگا ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    :):):) نہیں ایسی کوئی بات نہیں زیک ۔ بلکہ ایمی نے یہ گلدستہ بذریعہ ریڈرز ڈائجسٹ مجھے ڈرائنگ کے لئے دیا تھا ۔ :):):) اس اسکیچ سے جو یاد وابستہ ہے وہ ۱۹۹۶ کی ہے ۔ میں اس زمانے میں ڈیٹرائٹ میڈیکل سینٹر میں ریزیڈینسی کررہا تھا اور اس مہینے میری پوسٹنگ ایمر جنسی روم میں تھی ۔ ڈی ایم سی کا...
  15. ظہیراحمدظہیر

    عارف امام کا ترنم خوب ہوتا ہے ۔

    عارف امام کا ترنم خوب ہوتا ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک والی لڑی میں چند تازہ خاکے لگائے ہیں ۔ ناظرین ہشیار باش :-)

    میری اسکیچ بک والی لڑی میں چند تازہ خاکے لگائے ہیں ۔ ناظرین ہشیار باش :-)
  17. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    اکثر تصویریں جو لگارہا ہوں ان کی حیثیت میرے لئے یادش بخیریا کی ہے ۔ انہیں دیکھ کر پرانے دن اور اس وقت کی سرگرمیاں یاد آرہی ہیں ۔ :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    اوپر والی ڈرائنگ اور ذیل کی ڈرائنگ صرف تبسم کی خاطر لگائی گئی ہیں ۔ مسکرائیے!!! :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

    کل بھی بھٹہ تازہ تھا اور آج بھی بھٹہ تازہ ہے !
  20. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک

Top