نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مختصر نظم: خواب

    تابش بھائی ، یہی نلخیوں کا ہی مسئلہ تھا ۔ آپ نے ایک دفعہ پہلے بھی اس بارے میں بتایا تھا اور مین نے ربط کے بارے میں پوچھا بھی تھا ۔ اگر ممکن ہوسکے تو اس لیٹسٹ ورژن کا ربط فراہم کردیں ۔ اس کے لئے پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ! آمین ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہت شکریہ فرقان بھائی ! کئی سال پہلے بڑے بھائی صاحب نے پاکستان میں یہ شعر سنایا تھا جو مجھے یاد رہ گیا ۔ کل جب وارث صاحب کا منقولہ شعر مراسلہ نمبر ۷۴۰۵ میں ناتوانی کے بارے میں پڑھا تو یہ شعر فوراً حافظے میں کود پڑا ۔ :):):) فرقان بھائی ، ماشاءاللہ آپ کو بہت شعر یاد ہیں اور شعراء کا بھی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    خلیل بھائی یہ کیفیت عارضی ہوتی ہے اور ہر قلمکار بانجھ پن کے ایسے دور سے گزرتا رہتا ہے ۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں میں یہ کیفیت بھی دور ہوجائے گی اور طبیعت کی شگفتگی اور روانی لوٹ آئے گی ۔ میری رائے میں تب تک کے لئے اگر ترجمے پر توجہ دیں تو شاید کچھ نہ کچھ تخلیق ہوتا رہے گا ۔ شیل سلوراسٹائن نے جو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    سوختنی

    ہا ہا ہا ! یہ تو لطیفہ ہوگیا ریحان میاں !:):):) میں اس شعر میں دو چار بمعنی چند پڑھ رہا ہوں ۔ یعنی ہم غم کے مارے صرف دو چار لوگ ہی بخوشی تیرے پاس آئیں گے ۔ اسی لئے پوچھنا پڑا کہ یہ دو چار کی واؤ کیوں گرائی ہے ۔ اگر اس میں آپ نے فارسی لفظ دُوچار استعمال کیا ہے تو پھر آپ نے ٹھیک استعمال نہیں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شدتِ ضعف نے حالت یہ بنائی میری نبض چلتی ہے تو دُکھتی ہے کلائی میری (نامعلوم)
  6. ظہیراحمدظہیر

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    خلیل بھائی ، کیا زبردست توڑ پھوڑ مچائی ہے !!! ہا ہا ہا ہا ہاہا !! مزا آگیا پڑھ کر ! تمہارے اس کچن میں اس طرح کے کام سے پہلے میں کچھ برتن ، کئی قابیں کہیں پر توڑ آیا ہوں کہیں پر کانچ کے برتن تھے اور کچھ سنگِ خارا کے جہاں تک توڑ سکتا تھا وہیں تک توڑ آیا ہوں :):) :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح

    ۔۔۔۔ گزشتہ سے پیوستہ ۔۔۔۔۔۔ اس بات کو اس تناظر میں دیکھئے کہ تابش صدیقی میاں کو اس غزل کا وزن اونچا نیچا لگا حالانکہ وہ بھی شاعر ہیں اور موزوں طبع ہیں۔ تو اب کسی معروضی میزان یا معیار کے بغیر دونوں شعرا میں سے کس کی موزونی طبع کا اعتبار کیا جائے گا ؟
  8. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    مزاح نگاروں میں تقسیم اسی طرح ہوتی ہے ۔ ویسے بھی اب مضروب الیہ تفریق نہ کرے تو کیا کرے ۔ :):):)
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح

    ریحان بھائی ، یہ بات درست نہیں کہ اس معاملے کو شاعر کی موزوں طبیعت پر چھوڑدینا چاہیئے ۔ بھائی ، اس ’’ موزونیت‘‘ کی توثیق کے لئے ہی تو اوزان ایجاد ہوئے ہیں ۔ اگر وزن کے قاعدے کو سرے سے نظر انداز کردیا جائے تو یہ کیسے پتہ چلایا جائے گا کہ آیا شاعر کی طبیعت موزوں ہے یا نہیں ؟! اگر شاعر پر ہی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل: شہر دل دشت ہوا ہے تو ہوا رہنے دو

    واہ ! اچھے اشعار ہیں شاکر صاحب! بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے آپ مزید کلام سے بھی نوازتے رہیں گے ۔ مقطع مین آپ نے دوا دارو کو دارو دوا کردیا جو بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا ۔ محاورے میں اس طرح کا ردو بدل درست نہیں ۔ چوتھے شعر میں ٹائپو بھی درست کرلیجئے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    واہ! اچھے اشعار ہیں ! ترے کے ساتھ صاحب کا استعمال عجیب سا لگ رہا ہے ۔ ساحب کے ساتھ عام طور پر ’’تو‘‘ کے بجائے آپ استعمال ہوتا ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    مختصر نظم: خواب

    بہت خوب ! تابش بھائی ! مختصر نظم اچھی ہے! پانچویں سطر میں ٹائپو درست کرلیں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ تعلق رکھ لیا باقی، تیّقن توڑ آیا ہوں ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ واہ ! کیا بات ہے احمد بھائی ! یہ پرانی غزل اب نظر سے گزری۔ محبت کانچ کا زنداں تھی یوں سنگِ گراں کب تھی جہاں سر پھوڑ سکتا تھا ، وہیں سر پھوڑ آیا ہوں کیا بات ہے !!!!! بہت خوب!
  14. ظہیراحمدظہیر

    نظم: مجھے انجان رہنے دو ٭ محمد تابش صدیقی

    اچھی نظم ہے تابش بھائی! فکر انگیز ! ملی احساس کو جگانے والی باتیں کی ہیں آپ نے! اللہ تعالیٰ آپ کی فکر کو قبول کرے اور قلم کو تاثیر عطا فرمائے! آمین ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    سوختنی

    ریحان میاں ! اچھی غزل ہے ! آخری دو اشعار پسند آئے! ایک دو اشعار پر البتہ چو نکنا پڑا ۔ ریحان بھائی ، یہاں دو چار کا واؤ آپ نے کس خوشی میں گرادیا ۔ :):):) ہوش کا ایک خمار سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہوتا ہے ۔ یہاں شعر کو وضاحت درکار ہے ۔ عام اصول یہ ہے کہ جس شعر کے ساتھ وضاحتی نوٹ لگانا پڑے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

    ہائیں! راحیل فاروق کو کیا ہوا ؟! کیا وہ بھی کسی بنا پر محفل سے ناراض ہیں؟!
  17. ظہیراحمدظہیر

    لینی دا لیمپ پوسٹ

    بہت اعلیٰ!! کیا اچھا لکھا ہے ! مختصر اور خیال افروز!
  18. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں ، جل جاتے ہیں پاؤں (ریحان بنارسی ۔ حیدرآباد سندھ)
  19. ظہیراحمدظہیر

    حسن امام کو میرا سلام!

    حسن امام کو میرا سلام!
  20. ظہیراحمدظہیر

    عقل ہے محوِ تماشا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    :):):) :):):):):) کچھ بھی نہ کہا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔
Top