نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    خان الیکشن جیت چکے ہیں‘ ہدف پورا ہو چکا ہے لہٰذا اب نواز شریف کو گھر جانے کی اجازت مل جانی چاہئے

    نواز شریف کی عمر اتنی بھی زیادہ نہیں ہے! صرف 68 سال عمر ہے۔ آپ اپنے ہاں کی مثال لیجیے، جب واجپائی صاحب پہلی بار وزیر اعظم بن تھے تو 71 برس کے تھے اور جب آخری بار وزارتِ عظمیٰ سے فارغ ہوئے تو قریب 80 برس کے تھے!
  2. محمد وارث

    ایک کوشش اور۔۔

    بارشوں کی دعا نہیں کرتے جن کے کچے مکان ہوتے ہیں کیا خوبصورت شعر ہے زیدی صاحب قبلہ۔ اور آپ تو مستند شاعر ہوتے جا رہے ہیں (پنجابی میں پکے پی ٹھے)۔ :)
  3. محمد وارث

    پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

    سارک کے سربراہان کو بلانے کی تجویز شاید نہیں ہے لیکن سنیل گواسکر، کپیل دیو اور عامر خان کو بلایا جا رہا ہے!
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چوں چنگم از زمزمۂ خود خبرم نیست اسرار ہمی گویم و اسرار ندانم مولانا رُومی میں چنگ (ساز) کی طرح ہوں اور مجھے اپنے ہی نغموں کی خبر نہیں ہے۔ میں (ازلی) اسرار (صاف صاف اور مسحور کن انداز میں) بیان کرتا ہوں لیکن میں خود ہی یہ اسرار نہیں جانتا۔
  5. محمد وارث

    خان الیکشن جیت چکے ہیں‘ ہدف پورا ہو چکا ہے لہٰذا اب نواز شریف کو گھر جانے کی اجازت مل جانی چاہئے

    شکر کریں موصوف نے صرف ایک سزا یافتہ مجرم کی عیادت ہی کی فرمائش کی تھی جو اتفاق سے ان کا "مائی باپ" بھی ہے۔ سپریم کمانڈر صاحب اگر لاہور مال روڈ پر انڈین آرمی کی پریڈ دیکھنے کی فرمائش کر دیتے تو شاید وہ بھی پوری ہی کرنی پڑتی!
  6. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    اس سوال کا جواب مشکل ہے، بھری دنیا میں جی نہیں لگتا، والا معاملہ ساری زندگی ساتھ ساتھ چلتا ہے اور یہ کوئی ایسی بڑی بات بھی نہیں۔ :)
  7. محمد وارث

    خان الیکشن جیت چکے ہیں‘ ہدف پورا ہو چکا ہے لہٰذا اب نواز شریف کو گھر جانے کی اجازت مل جانی چاہئے

    پاکستان آرمڈ فورسز کا سپریم کمانڈر وزیر اعظم نہیں ہے، صدر ہے۔ یا جاوید چوہدری کو علم نہیں ہے یا نواز شریف کو!
  8. محمد وارث

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    شکریہ صدیقی صاحب۔ میرے پاس سمیٹنے کے لیے زیادہ سامان نہیں ہے۔ :)
  9. محمد وارث

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    شکریہ آپ کا، ممنون ہوں۔ :) شکریہ آپ کا۔ شعر گوئی ترک اس طرح تو نہیں کی جیسے ایک کرکٹر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہے، بس آٹھ دس سال سے ادھر طبیعت راغب ہی نہیں ہوئی اور سکہ بند شاعر میں کبھی بھی نہ تھا، یہی کوئی دو چار غزلیں ادھر ادھر ہیں۔ :) شکریہ آپ کا۔
  10. محمد وارث

    مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

    بادشاہو آپ کو یہ سارے "ڈرماں پیپاں" والے چوک گزر کر ہی کشمیر جانا پڑے گا، ذرا مندر کی زیارت تو کریں اوپر!
  11. محمد وارث

    مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

    ارے صاحب یہاں ہم آپ والے کو "مقبوضہ" کہتے اور سمجھتے ہیں، تو حساب تو لالہ جی نے دینا ہے! :)
  12. محمد وارث

    مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

    سمندر کو بھی کشمیر میں لے آئیں، آپ کا بھی خرچہ بچ جائے گا گھومنے پھرنے کا! :)
  13. محمد وارث

    مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

    ہمیں دے دیں جناب، ہمارا تھوڑا سا اور بڑھ جائے گا۔ :)
  14. محمد وارث

    مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

    مذکورہ نقشے میں علاقے تو سارے موجود ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسکیل کے مطابق نہیں ہیں۔ ان علاقوں کا ایک نقشہ:
  15. محمد وارث

    مندر میں موجود سنگ مرمر سے بنا غیر منقسم برصغیر کا نقشہ

    آپ کے لگائے سرخ دائرے کی بائیں طرف جو سارا حصہ فریم کے ساتھ جڑا ہوا ہے وہ افغانستان کا حصہ ہے۔
  16. محمد وارث

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    ذرہ نوازی ہے سید صاحب محترم آپ کی۔
  17. محمد وارث

    اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو

    آپ نے درست فرمایا قریشی صاحب، اس شعر میں نفی کا غلط وزن بندھا تھا اور تب علم ہی نہیں تھا۔ ویسے بھی اس شعر کے پہلے مصرعے میں تعقید کے مسائل بھی موجود ہیں۔ :)
  18. محمد وارث

    آج کی تصویر

  19. محمد وارث

    شکریہ لاریب، ربط تو کہیں سے ڈھونڈنا پڑے گا، کچھ شعر جو مجھے یاد ہیں لکھ دیتا ہوں۔ :) اس جہاں میں...

    شکریہ لاریب، ربط تو کہیں سے ڈھونڈنا پڑے گا، کچھ شعر جو مجھے یاد ہیں لکھ دیتا ہوں۔ :) اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو جیت ہو اور نے کسی کی مات ہو بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے بابری مسجد ہو یا سُمنات ہو زخم دل کے چین سے رہنے نہ دیں روزِ روشن ہو کہ کالی رات ہو اسطرح پینے کو مے کب ملتی ہے ناب ہو، تُو...
  20. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر دُنیا طلباں ز حرص مستند ہمہ مُوسیٰ کش و فرعون پرستند ہمہ ہر عہد کہ با خدائے بستند ہمہ از دوستیِ حرص شکستند ہمہ یہ دنیا کے طلب گار، یہ سارے کے سارے لالچ میں مست، یہ مُوسیٰ (و قومِ مُوسیٰ) کے قتل کرنے والے یہ فرعونوں کے پجاری۔ انہوں نے (سدھر جانے کے) جتنے بھی عہد...
Top