نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی السلام علیکم ۔ اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا...

    تابش بھائی السلام علیکم ۔ اب آپ کی طبیعت کیسی ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ! آمین ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    بہت بہت شکریہ فہد! یہ تو بہت زبردست کام کیا آپ نے۔ میرے برقی کتب خانے میں ایک اور’’حوالاتی‘‘ کتاب کا اضافہ ! :):):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    جی جی خلیل بھائی ۔ اور پرانی اردو فلموں میں تو جب بھی کسی کلب وغیرہ کا سین دکھاتے تھے تو اس میں ہپی حضرات دھوئیں کے مرغولوں میں ’’کسی چیز‘‘ کے کش پہ کش مارتے ہی نظر آتے تھے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    یاز بھائی ، اب تو سب بورژوا ایک ایک کرکے سرمائےکو پیارے ہورہے ہیں ۔ :):):) بورژوا کی اصطلاح ایک مکتبۂ فکر کو ظاہر کرتی ہے جبکہ ہپی اور ہپسٹر کے لفظ طرزِ زندگی کو ظاہر کرتے ہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    عاطف بھائی ، یہ الفاظ شاید ترجمانی کا حق ادا نہ کرسکیں ۔ ویسے آپ کی بات پر لکھنؤ کے بانکے یاد آگئے ۔ جن کی نفاست اور نزاکت مشہور تھی ۔ جبکہ عام طور پر ہپسٹر یا ہپی کا ان دونوں سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    Hipsterکے لئے اردو میں شروع ہی سے ہپی (بہ کسر اول و تشدید دوم ) کا لفظ استعمال ہوتا آیا ہے۔ چالیس پچاس سال پہلے امریکا میں بھی انہیں hippie کہا جاتا تھا ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    سچی بات یہی ہے جو آپ نے کہی کہ زبان کے بارے میں آخری فیصلہ وقت ہی کرتا ہے ۔ اصولاً لفظوں کے درست اور نادرست ہونے کا دارومدار چلن اور رواج پر ہوتا ہے ۔ زبان لوگوں کے برتنے سے بنتی ہے ، عالم فاضل گھر بیٹھ کر نہیں بناتے اور نہ ہی بناسکتے ہیں ۔ اردو کے ساتھ ایک مسئلہ یہ رہا ہے کہ بہت مقامات پر...
  8. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    ہم کہاں کے بانکا ہیں ، کس ہنر میں ۔۔۔۔۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    بہت شکریہ فہد ! مولوی فتح محمد جالندھری کا ترجمۂ قرآن تو ازحد مشہور ہے ۔ لیکن مجھے علم نہیں تھا کہ انہوں نے قواعد پر بھی کوئی کتاب لکھی ہے ۔ شریکِ محفل کرنے کا شکریہ ۔ کیا یہ کتاب آنلائن دستیاب ہے؟
  10. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    اپنی جوانی کا کوئی فوٹو ڈھونڈ کر لگاتا ہوں ابو ہاشم بھائی ! :D:D:D
  11. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    spelling کو بھی ہِجا کہتے ہیں اور اس کے امالے کو ہجے ( جیم پر تشدید) کہتے ہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    یاز بھائی ، مصوتہ اس آواز کے لئے استعمال ہوتا ہے کہ جو حرفِ علت (vowel) پر مبنی ہو ۔ اور مصمتہ حرفِ صحیح (consonant) پر مبنی آواز کے لئے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    میری رائے میں phoneme کا سب سے بہتر ترجمہ نطقہ ہے۔ پروفیسر عامر علی خان (شعبۂ اردو ٹوکیو یونیورسٹی) نے اپنی کتاب ’’ لسانی اصطلاحات کی لغت‘‘ میں یہی ترجمہ کیا ہے ۔ (یہ کتاب آنلائن دستیاب ہے ۔) کچھ لوگوں نے اسے رکنِ صوت بھی کہا ہے ۔ بعض نے اس لفظ کو یونہی لے لیا ہے اور اسے فونیم اور جمع کو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    چونکہ یہ اسمِ صفت کے درجات ہیں اس لئے سپر لیٹیو کے لئے اسمِ تفضیل ٹھیک ہے ۔ تفضیلِ نفسی، تفضیلِ بعض اور تفضیلِ کُل عربی میں تو ہیں لیکن اردو میں کہیں نظر سے نہیں گزرے ۔ فہد بھائی اس پر کچھ روشنی ڈالیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    لیکن اگر کوئی یوں کہے کہ ’’اِس بچے کو ڈسپلن کرنا بہت ضروری ہے‘‘ ۔ تو پھر کچھ اور ہی متبادل بہتر ہوگا۔ :D
  16. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    احمد بھائی ، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ نیچر کوکس مقام اور محل پر استعمال کررہے ہیں ۔ یعنی جیسے کسی انسان کی نیچر ، کسی شے یا مادے کی نیچر یا اس سے مراد دنیائے نباتات و جمادات؟! وغیرہ ۔ ہر جگہ فطرت کا لفظ شاید ترجمے کا حق ادا نہ کرسکے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    میں نے اس اردو متبادل کا انتخاب کیا

    بالکل درست کہا لئیق بھائی ! لفظ کا مطلب اُس کے سیاق و سباق پرمنحصر ہوتا ہے ۔ اس لئے ایک ہی انگریزی لفظ کے کئی اردو متبادل ممکن ہیں ۔ چند روز پہلے ہی میرے چھوٹے بیٹے نے مجھ سے پوچھا کہ indeed کو اردو میں کیا کہتے ہیں ۔ چونکہ اس کے کئی متبادل ممکن ہیں اس لئے میں نے سیاق و سباق پوچھا ۔ کہنے لگا...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اک ہی مضمونِ یاوہ گوئی ہے

    واہ واہ ! بہت خوب ریحان !! اچھے اشعار ہیں ! موت کی آرزو میں جیتا ہوں مت سمجھ مقصدِ حیات نہیں کیا اچھا کہا ہے !! بہت خوب ریحان! سلامت رہو! شاد آباد رہو! بس ایک معمولی سی رائے یہ ہے کہ مقطع میں ’’ہاں وہ ریحان تھا کوئی‘‘ کے بجائے ’’وہ جو ریحان تھا کوئی‘‘ کر کے دیکھ لیں ۔ بہت بہت داد و تحسین!!!
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہم قافیہ الفاظ لکھیں

    یاز بھائی ، شاید آپ کی مراد اساتذہ سے ہے ۔ یا پھر آپ اُستا نیذ کہنا چاہ رہے ہیں ۔ :D
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہم قافیہ الفاظ لکھیں

    یاز بھائی ، ان میں سے صرف قحط ہی ایسا لفظ ہے کہ جس کے قافیہ کا قحط ہے ۔ ورنہ دیگر تمام الفاظ کے قوافی ممکن ہیں۔ ریوڑ اور گیدڑ ( وَڑ اور دَڑ) ہم قافیہ ہیں ۔ تلفظ اور تحفظ ، تفریط اور تخلیط ہم قافیہ ہیں ۔ ریوڑی کا بیشک کوئی جواب نہیں لیکن قافیے تو بے شمار ہیں ۔ مثلاً دوسری ، آخری ، بیکسی...
Top