ایک بزرگ شاعر ہر مشاعرے میں اس ٹھسّے سے آتے تھے کہ ہاتھ میں موٹی سی چھڑی ہوتی تھی اور ساتھ میں کیمرہ لئے ان کا بیٹا ہوتا تھا۔ بیٹا یوں تو بیٹھا اونگھتا رہتا تھا لیکن جوں ہی ابّا جان شعر پڑھنے کو کھڑے ہوتے، وہ حرکت میں آجاتا اور تصویروں پر تصویریں اتارتا رہتا۔ ابّاجان بھی ایسے تھے کہ اپنی نشست پر...