ہوش سنبھالنے سے پہلے کا مسئلہ ہے ابھی تک حل نہیں ہوا۔ جہاں لوگ اونچی آواز میں بات کرتے ہیں، وہاں اپنی جگہ نہیں ہوتی اور اب تو بڑے ہو کے سمجھ بھی نہیں آتی کہ بندہ اتنی زور سے دھڑکتے دل کے ساتھ جائے کہاں۔ دنیا میں تو لوگ زیادہ ہیں ہی یہی ٹائپ!
اب بس اندر وہی ہے لیکن تھوڑا سا یہ موڈیفائے کر لیا ہے...