نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    گوگل کروم کی اپ ڈیٹ کے بعد اردو محفل /اردو فونٹ

    مکمل صفائی کر دی۔ اب براؤزر کو بند کر کے چلاؤں گا۔ شکریہ۔
  2. محمد یعقوب آسی

    گوگل کروم کی اپ ڈیٹ کے بعد اردو محفل /اردو فونٹ

    سید عاطف علی صاحب۔ بات شاید اپنے اپنے تجربے کی بھی ہے اور اپنے اپنے سسٹم کی بھی؛ یہاں ونڈوز کا انٹرنیٹ ایکسپلورر تو بس یوں کہئے کہ آخری ترجیح کے لائق لگتا ہے۔ فائر فاکس پھر بھی بہتر ہے، اب گوگل کرام نخرے دکھانے لگا ہے۔ اور وہ بھی اسی سائٹ پر؟ عمومی طور پر تو ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔ واللہ اعلم ۔...
  3. محمد یعقوب آسی

    گوگل کروم کی اپ ڈیٹ کے بعد اردو محفل /اردو فونٹ

    آداب ۔ ’’اردو محفل فورم‘‘ کے فنی اور ٹیکنیکی ناظمین کی توجہ چاہتا ہوں۔ پچھلے چند دن سے یہاں لکھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔ ایک دن تو عجیب و غریب پٹیاں متن لکھتے میں ساتھ چلتی تھیں، اور سب کچھ ’’درمیان‘‘ میں لکھا جاتا تھا۔ کہیں پیراگراف سے پہلے از خود بہت سارے سپیس شامل ہو جاتے، یا شاید وہ ٹیب...
  4. محمد یعقوب آسی

    اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر

    آداب ۔ ’’اردو محفل فورم‘‘ کے فنی اور ٹیکنیکی ناظمین کی توجہ چاہتا ہوں۔ پچھلے چند دن سے یہاں لکھنے میں بہت دقت پیش آ رہی ہے۔ ایک دن تو عجیب و غریب پٹیاں متن لکھتے میں ساتھ چلتی تھیں، اور سب کچھ ’’درمیان‘‘ میں لکھا جاتا تھا۔ کہیں پیراگراف سے پہلے از خود بہت سارے سپیس شامل ہو جاتے، یا شاید وہ ٹیب...
  5. محمد یعقوب آسی

    اے تُرکِ غمزہ زن کہ مقابِل ہے جلوہ گر

    جیہ نے بالکل ٹھیک کہا۔ فارسی عبارت پہلے ہونی چاہئے تھی۔ فیس بک پر یہ بات میں نے ارادتآ نہیں کہی۔ ترجمہ اچھا ہے۔ ہائے ہوز، ہمزہ اور کھڑی زیر کا اشتراک فارسی میں بہت عام ہے۔ جیسے اقبال نے لکھا ہے: خطا کردۂٖ خندۂ یک دم است ۔۔۔۔ (خطا کردہ ای) ۔ ہجر کے سفر کی منزل کیا ’’خوب‘‘ متعین کی ہے آپ نے...
  6. محمد یعقوب آسی

    ادبی تنظیموں کی سرگرمیاں

    شعری نشست سے انتخاب ۔۔ (از: : شہزاد عادل ۔ معتمد عمومی و ناظمِ اجلاس) دیارِ ادب ٹیکسلا اجلاس مؤرخہ 24 مارچ 2014 تنقیدی نشست کی روداد سیکرٹری نشر و اشاعت محمد یعقوب آسی نے پیش کر چکے ہیں شعری نشست میں پیش کئے گئے کلام سے انتخاب ذیل میں درج کیا جا رہا ہے۔ شہزاد عادل: کسی کو سونپ نہ دینا یہ خاک...
  7. محمد یعقوب آسی

    نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ؛ ٹائم لائن

    ’’یاری‘‘ دا کوئی مُل اے؟ کیہ سمجھے او؟
  8. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    اس فقیر کی ایک مختصر تحریر ۔ ’’آپ کا کتا مر گیا سرکار‘‘ ۔ آواز : عابد علی بیگ (بیگ صاحب ہانگ کانگ ریڈیو کے اردو نشریہ ’’ہانگ کانگ کی شام‘‘ کے انچارج ہیں۔ ریڈیو نشریات صدا کاری سے انتظام و انصرام تک کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں)۔...
  9. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    صد نامہ نوشتیم و جوابی ننوشتند این ہم کہ جوابی ننوشتند جواب است ۔۔۔۔ امیر حسن دہلوی پنجابی ترجمہ از محمد یعقوب آسیؔ ۔۔ سو چٹھیاں گھلیاں سجناں نوں پر نہ اودھروں آیا جواب کوئی ایہ جواب جے نہیں تے ہور کیہ اے، گل ایڈی وی نہیں عُجاب کوئی ۔۔۔۔ ۱۱ ۔ اپریل ۲۰۱۴ ۔۔ پنجابی میں دقت محسوس کرنے والے دوستوں...
  10. محمد یعقوب آسی

    ادبی تنظیموں کی سرگرمیاں

    آمین ۔ کوشش تو یہی ہے! جو اللہ کو منظور۔
  11. محمد یعقوب آسی

    ادبی تنظیموں کی سرگرمیاں

    دیارِ ادب ٹیکسلا ۔۔۔ تنقیدی اور شعری اجلاس سوموار ۲۴؍ مارچ ۲۰۱۴ء صدرِ محفل: رانا سعید دوشی، ناظمِ اجلاس: شہزاد عادلؔ ، غزل برائے تنقید: رئیس عباس دیگر شرکائے محفل: اظہر محمود، عارف خیامؔ ، طارق بصیرؔ ، وحید ناشاد (صدرِ حلقہ)، پروفیسر نذیر انجمؔ ، اور محمد یعقوب آسی (صاحبِ خانہ)۔ ناظمِ اجلاس...
  12. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    تازہ آمدہ کتاب ’’حرف سفیر‘‘ (انٹرنیٹ ایڈیشن) مارچ ۲۰۱۴ سے ایک مضمون June 07, 1999 چیرہ نگاہی اس کی یہ مضمون سلمان باسط کی کتاب ’’خاکی خاکے‘‘ کی تقریبِ پذیرائی (منعقدہ ۷؍ جون ۱۹۹۹ء ) میں پڑھا گیا اور بعد ازاں ماہنامہ کاوش ٹیکسلا (اگست ۱۹۹۹ء) میں شائع ہوا مزاح لکھنا بلاشبہ ایک مشکل کام ہے...
  13. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    غزل رات، اداسی، چاند، ستم گر خاموشی نیند سے بوجھل دیوار و در، خاموشی سناٹے کا خوف، سسکتی آوازیں سب آوازوں کا پس منظر خاموشی خواب جزیرہ؟ وہ تو کب کا ڈوب چکا اوڑھ چکا بے رحم سمندر خاموشی میں نے کتنے ہونٹوں کو آوازیں دیں لیکن میری ذات کے اندر خاموشی آنسو، تارا، جگنو، شعلہ، بے تابی سوچ سمند کے...
  14. محمد یعقوب آسی

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    دوہے کا میرا ذاتی مطالعہ تو خیر کوئی نہیں۔ جو نام لئے جا رہے ہیں، درج کئے دیتا ہوں، شاید کسی کام آ جائیں: امیر خسرو، بابا فرید، بلھے شاہ، عبدالرحیم خان خانان، کبیر داس، سور داس، تلسی داس، بہاری لال، پرتھوی راج، تاج سعید، جمال پانی پتی، جلال مرزا خانی، قتیل شفائی، ڈاکٹر وحید قریشی، الطاف پرواز،...
  15. محمد یعقوب آسی

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    یہ کتاب (سمپورن) شاید آن لائن بھی دستیاب ہو۔ جناب الف عین بتا سکتے ہیں؛ کہ ان کا لکھا ہوا مضمون ’’مترنم دوہے‘‘ شاملِ کتاب ہے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    شاعر کا ڈاک کا پتہ ہے: مشتاق عاجز ۔ مکان نمبر ۱۸ ، محلہ مہر پورہ غربی ، اٹک شہر ۔
  17. محمد یعقوب آسی

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    ایک کتاب میرے پاس بھی پہنچی ہے، کوئی دو سال ہوئے۔ ’’سمپورن‘‘ طبع اول ۲۰۱۱ء ۔ شاعر : مشتاق عاجز (اٹک شہر) ۔ ناشر : مثال پبلشرز، رحیم سینٹر، پریس مارکیٹ، امین پور، فیصل آباد قیمت: 240 روپے درج ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    خدا اور انسان کے مابین ایک مکالمہ

    اچھی کوشش ہے محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ جاری رکھئے اور اس میں بہتری لائیے۔ یہ فقیر اسی نظم کو پنجابی شعر میں ڈھالنے کی کوشش کر چکا ہے، وہ ترجمہ آپ کی نظر سے گزرا ہو گا۔
Top