رویف کے بارے میں ایک بہت اہم بات جان لیجئے کہ لمبی ردیف کو نباہنا شاید اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہوتا جتنا شعر کے باقی ماندہ متن کو مؤثر بنانا۔ یہ بھی ظاہر ہے کہ لمبی ردیف آ ہی طویل بحر میں سکتی ہے۔ اور بات وہی بن جاتی ہے کہ چھوٹی بحر میں لفظوں کی کمی آڑے آتی ہے تو طویل بحروں میں لفظ پورے کرنے میں بسا...