نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    شادی کا تماشا

    میرا تو دفتر کیمروں سے گھرا ہوا ہے مگر یہ شکر ہے کہ میری کرسی کیمرے کی پہنچ سے دور ہے۔ :)
  2. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    شاہ جی ( باباجی ) بہت خوبصورت بات کی ہے آپ نے۔ میں نے اپنے مضمون میں بی سی سی کے جن مقاصد کا ذکر بین السطور کیا تھا اب جلد ہی ان کے حوالے سے ایک دھاگہ شروع کرتا ہوں انشاءاللہ۔
  3. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    یہاں بحث کرنے والے کچھ صاحبان چونکہ محض بحث برائے بحث کررہے ہیں، اس لئے ان کی باتوں کا جواب دینا مناسب ہی نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹوں عوامی رجحانات کا حوالہ دینے والے شاید ہمارے عوامی شعور سے پوری طرح باخبر نہیں ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے تمام ادارے ہیں تو نجی ملکیت میں مگر کام وہ بھی وہی کرتے ہیں...
  4. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    عمران بھائی، آپ درندگی پر مبنی جس سوچ کا اظہار کررہے ہیں، انسانوں کے معاشرے میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ مت بھولیے کہ آپ جس فوج کی تعریفیں دن رات کرتے پھرتے ہیں، ہمارے ملک کی بربادی اور تباہی اسی کے بداعمالیوں کا نتیجہ ہے۔ پاک فوج کہلانے والے اس ادارے کے افسران کتنے پاک صاف ہیں، اس کے بارے میں...
  5. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    نایاب بھائی، آپ نے 'گل مکئی' کی ڈائری پڑھ رکھی ہے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس میں کی جانے والی باتیں اور بیان ہونے والی تفصیلات مینگورہ جیسے نیم شہری علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک دس سالہ بچی نے ہی لکھی ہوں گی؟ اگر وہ بچی اتنی ہی ذہین ہے اور اس کے علاقے کے حالات و واقعات بھی ویسے ہی ہیں، جیسے کہ بی...
  6. عاطف بٹ

    گھر نہیں گھر مگر کسی کسی کا

    ماشاءاللہ۔ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔
  7. عاطف بٹ

    گھر نہیں گھر مگر کسی کسی کا

    واہ، بہت خوب۔ کیا عمر ہے آپ کے بھائی کی اور کس جماعت میں پڑھتا ہے؟
  8. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    نایاب بھائی، اگر میں کسی بھی اصلاح اور بہتری کا باعث بن سکوں تو میرے لئے اس سے بڑی خوشی کی بات اور کوئی نہ ہوگی! اللہ ہم سب کو ہدایت اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
  9. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    مجھے پورا یقین ہے کہ جس دن میں سنور جاؤں گا اس روز پورا ملک سنور جائے گا، قوم سنور جائے گی۔ اندھیروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہم سب کو خود چراغ بننا ہوگا، چاہے اس چراغ کی روشنی کتنی ہی مدھم کیوں نہ ہو۔ ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر بدلنا ہوگا تاکہ یہ ملک ترقی کرسکے، یہ قوم فلاح پاسکے۔
  10. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    مجھے بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ پھر آپ انہی کی فوج میں بھرتی ہوجائیں تو مناسب ہوگا کیونکہ ہم ہیروں کی قدر کرنا نہیں جانتے! میرے بھائی، یہ ہم ہیں کون؟ میں اور آپ تو اتنے ہٹ دھرم ہیں کہ کسی ایک مسئلے پر دلائل و براہین مل جانے کے باوجود اپنی رائے تک نہیں بدلنا چاہتے تو ملک کہاں سے بدلے گا؟
  11. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    میں آپ سے پوری طرح متفق ہوں اور میری زندگی کا ہر لمحہ میرے مذہب اور ملک پر قربان مگر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب تب تک شرمندہء تعبیر نہیں ہوگا جب تک ہم امریکی جھولی سے نہیں اٹھیں گے۔ بات بات پر تو ہم ان سے امداد مانگنے چل پڑتے ہیں تو اپنے پاؤں پر خاک کھڑے ہوں گے۔
  12. عاطف بٹ

    نہیں حسیب، کوئی بھی دشمنی نہیں تھی۔

    نہیں حسیب، کوئی بھی دشمنی نہیں تھی۔
  13. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    جزاک اللہ کہ آپ نے تاریخ کے ابواب پر روشنی ڈال دی۔ بات یہ ہے میرے بھائی کہ جب آپ پرائی آگ اپنے گھر میں لے آئیں گے تو پھر شعلوں سے اپنا دامن محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ اس وقت کے فوجی سربراہ اور عسکری قیادت کے دیگر ذمہ داران نے جو کچھ بھی کیا وہ انتہائی عاقبت نااندیشی تھی اور اسی کی سزا آج پاکستان کا...
  14. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    مجھے بھی اس بات کی خوشی ہے کہ وہ بچی زندہ ہے اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت تندرستی عطا فرمائے۔ طالبان کے ناکام و نامراد ہونے تک تو بات ٹھیک ہے مگر انہیں پیدا کرنے والے امریکہ اور اس عمل میں اس کی ممد و معاون ثابت ہونے والی پاکستانی فوج کے بارے میں کیا کہیں گے آپ؟ پسِ تحریر: اب آپ غصہ...
  15. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    میرے بھائی، آپ نے شاید واقعے کی پوری تفصیلات نہیں پڑھی ہیں۔ ملالہ کی سہیلیوں کے مطابق گاڑی روک کر پہلے پوچھا گیا کہ ان میں سے ملالہ یوسفزئی کون ہے اور اس کے بعد گولیاں چلائی گئیں۔ میں نے ایک سوال میں اس بات کی جانب اشارہ بھی کیا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے ناکام بھی ہوتے ہیں مگر وہ حملے کس نوعیت کے...
  16. عاطف بٹ

    تاسف میرے مقتول بھانجے کے لئے دعا کیجئے گا!

    زونی، بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
  17. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    یہ بالکل بھی عجیب بات نہیں ہے اگر آپ اس پورے جملے کو بغور پڑھ لیں تو۔ مجھے بھی ملالہ پر ہونے والے حملے کا دکھ ہے اور میں اسے ایک انتہائی گھٹیا اور بزدلانہ فعل سمجھتا ہوں۔
  18. عاطف بٹ

    ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

    پاکستانی بھائی، آپ شاید پورا مضمون پڑھے بغیر بات کو کسی دوسری طرف لے جا رہے ہیں۔ میں خبروں کے کاروبار اور حالات حاضرہ کو بالکل اسی طرح آپ سے بہتر جانتا ہوں جس طرح آپ اسلحے اور گولہ بارود کے معاملے میں مجھ سے بہتر معلومات رکھتے ہوں گے۔ آپ اختلاف کرنے کا جمہوری حق رکھتے ہیں اور مجھے اس پر کوئی...
  19. عاطف بٹ

    تعارف خان صاحب

    وعلیکم السلام خوش آمدید حسان صاحب۔ آپ کے مراسلے بہت معلوماتی ہوتے ہیں۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے، آمین۔
Top