نتائج تلاش

  1. عرفان سعید

    گاؤں کے چند دلکش تصویری مناظر

    بہت شکریہ! انتقالِ مسکن و اصلاحِ نشیمن میں مگن تھا اور ابھی بھی ہوں۔
  2. عرفان سعید

    برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

    3 فروری 2005۔ جاپان کا شہر کیوٹو۔ سردی کا موسم اپنے جوبن پر ہے۔ درجہ حرارت صفر کے آس پاس۔ لاہور کے مقابلے میں سردی زیادہ ہے۔ ہواؤں کا زور بھی بہت ہے جس کی وجہ سے سردی کے احساس میں اور اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک اچھی گرم جیکٹ کے بغیر گزارہ بہت مشکل ہے۔ میں نیند کے عالم میں ہوں اور فون سے صبح جاگنے کا...
  3. عرفان سعید

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    اعلی! سیڑھی چڑھ کر جب کوہ قاف کے پہاڑوں پر پینٹ کر رہا ہوتا ہوں تو شبنم مجید کی آواز میں یہی سنتا ہوں۔
  4. عرفان سعید

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    چلیں اب رہنے بھی دیں!
  5. عرفان سعید

    برف باری (جاپان، جرمنی، فن لینڈ)

    کچھ دن پہلے فن لینڈ میں موسمِ سرما کی پہلی ہلکی پھلکی برف باری ہوئی تو ذہن فورا ماضی میں لے گیا۔ اپنی جائے پیدائش لاہور تھی اور اپنا مسکن بھی یہی شہر تھا۔ پاکستان میں رہتے ہوئے تو کبھی برف باری نہیں دیکھی تھی۔ 1994 کی گرمیوں کی چھٹیوں میں سوات، کالام، اور مالم جبا جانے کا اتفاق ہوا تو گلیشیر پر...
  6. عرفان سعید

    گاؤں کے چند دلکش تصویری مناظر

    بہت شاندار تصاویر سردار صاحب! ماشاءاللہ آپ کا گاؤں بہت خوبصورت ہے اور برف باری کے مناظر تو مسحور کن ہیں۔
  7. عرفان سعید

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    قرآن مجید سے ایک بات تو واضح ہے کہ انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا ہے اور جن کو آگ سے۔ سائنسی اصطلاحات میں بات کی جائے تو انسان مادے سے وجود پذیر ہوا ہے اور جن توانائی سے پیدا کیے گئے ہیں۔ میری دلچسپی یہ ہے کہ اگر جن توانائی کی کسی شکل سے پیدا کیے گئے ہیں تو جس طرح توانائی کی مختلف شکلوں کی جانچ ہم...
  8. عرفان سعید

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    میں تو پریاں ڈھونڈنے نکلا تھا!
  9. عرفان سعید

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    کسی بھی چیز کا مشاہدے میں نہ آنا اس کے وجود کو باطل نہیں کرتا۔ ایک وقت تھا کہ روشنی کو سات رنگوں میں منقسم سمجھا جاتا تھا، لیکن جیسے جیسے ہمارے آلات نے ہمارے مشاہدے کی استطاعت بڑھائی، گیما ریز سے لیکر ریڈیائی لہریں، جن کو آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں، کے وجود کو ہم نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ اپنے...
  10. عرفان سعید

    دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے

    منفرد و لاجواب! بہت عمدہ شراکت!
  11. عرفان سعید

    دہر میں اسمِ محمد ﷺ سے اجالا کردے

    کاش کہ اس قابل ہوتا کہ اپنے شکستہ قلم سے آقا دو جہاںﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کر سکتا! سرِ دست اقبال کے چند نعتیہ اشعار جو بے حد پسند ہیں انہیں پیش کر رہا ہوں۔ لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب عالمِ آب و خاک میں تیرے حضور کا فروغ ذرہ ریگ کو دیا...
  12. عرفان سعید

    جس طرف چشمِ محمدؐ کے اِشارے ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔جتنے ذرّے سامنے آئے، ستارے ہو گئے

    جس طرف چشمِ محمدؐ کے اِشارے ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔جتنے ذرّے سامنے آئے، ستارے ہو گئے
  13. عرفان سعید

    محفل کے جِن بھوت

    دونوں
  14. عرفان سعید

    "آسیب پر یقین رکھتے ہو؟ "

    کہاں جناب؟ اتنے سارے تو اسی محفل پر موجود ہیں محفل کے جِن بھوت
  15. عرفان سعید

    محفل کے جِن بھوت

    پچھلے ایک ماہ میں قلی سے لیکر مستری تک کے جتنے کام میں نے کیے ہیں، اس سے تو مجھے بھی اپنے جن ہونے کا یقین ہو چلا ہے!
  16. عرفان سعید

    آج کی دلچسپ خبر!

    کسی ملک کا خیر کیا حق ادا کرنا، ابھی تو باپ اور شوہر ہونے کا فرض ادا کر رہا ہوں۔ گھر تبدیل کرنے کے بعد گھر کی مرمت کا کام جاری ہے۔ سامان اٹھانے سے لیکر سیڑھیوں پر چڑھ کر درو دیوار کو رنگ کرنے کا کام بدستِ خود جاری و ساری ہے۔ ایسے میں بول کر اپنی ٹانگ بازو نہ تڑوا بیٹھوں، اس لیے خاموش ہوں۔
  17. عرفان سعید

    پیروڈی: ہم کو "ہاؤس جاب" والا وہ زمانہ یاد ہے

    بہت خوب! مزیدار آپ کو پِت‍ّا، جگر، گردہ، مثانہ یاد ہے ہم کو بس کیمسٹری میں سر پھنسانا یاد ہے
  18. عرفان سعید

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    آپ کے تمام تبصرہ جات کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔ جلدی میں پڑھے لیکن پھر بھی بہت لطف آیا۔ میں ذرا نجی مصروفیات سے فارغ ہوتا ہوں تو آپ کی قیمتی آراء کی روشنی میں مغز ماری کرتا ہوں۔ آپ کے لیے بہت سی دعائیں۔
  19. عرفان سعید

    تجاوز کر جائے تحریرِ تنہائی حاشیوں سے ۔۔۔ برائے اصلاح

    وعلیکم السلام یاسر بھائی! آپ کے التفات پر بے حد ممنون ہوں۔ آپ بلاتکلف آئیں اور بے لاگ تبصرہ فرمائیں۔ آپ کے تبصرہ جات ذاتی طور پر مجھے بہت پسند ہیں اور پڑھنے میں بہت لطف دیتے ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ ایسے عالی فہم انسان نے مجھ جیسے مبتدی کو اپنے وقیع تبصرے کے قابل جانا۔ آجکل گھر بدلنے کی...
  20. عرفان سعید

    سبحان اللہ!

    سبحان اللہ!
Top