میری وسعت کی طلب نے مجھے محدود کیا
میں وہ دریا ہوں جو موجوں سے بھی ساحل مانگے
دل کی ضد پر نہ خفا ہو میرے افلاک نشیں
دل تو پانی سے بھی عکس ماہ کامل مانگے
یہاں شاید "مہِ" آنا چاہیے۔
دل تو پانی سے بھی عکس مہِ کامل مانگے
بس جی واپڈا کی وجہ سے۔
ہر چار پانچ گھنٹوں بعد آدھے گھنٹے کے بجلی بھیجتے ہیں صرف۔
اور صبح جب لائٹ آئی تو میں کالج میں تھا۔
اور اس زمرے میں سب سے پہلے دھاگہ کھولنے ہی آیا تھا مگر خرم بھائی پہلے ہی دھاگہ کھول چکے تھے۔