ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ میرا دل بہت مضبوط ہوا کرتا تھا لیکن یہ گردش دوراں اور پھر جیہ کا روزانہ کا میسیج پڑھ کے دل بارہا کہ اٹھتا ھے کہ " میرا دل ذرا نازک " ھے ;):grin:،
ِِ
السلام علیکم اہلِ محفل کیسے مزاج گرامی ہیں،
شمشاد بھائی آپ کیوں جیہ کو تنگ کرتے رہتے ہیں ،جہاں وہ رہتی ہیں ادھر کے حالات کو دیکھتے ہوئےبلکہ پورے پاکستان کیلئے ہمیں ہر وقت اچھی دعا ہی کرنی چاہیئے :)
نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھکو
میں بے ادب ہوں ہنسی آ گئی تو کیا ہو گا
شبابِ لالہ و گل کو پکارنے والو
خزاں سرشت بہار آ گئی تو کیا ہو گا
(احسان دانش)
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
اب وہ نہ میں ہوں نہ تو ھے نہ وہ ماضی ھے فراز
جیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں