نتائج تلاش

  1. نبیل

    یہ کون سا فونٹ ہے؟

    سعادت، یہ سائٹ کافی پرانی اور مشہور ہے کیونکہ یہ کمپیوٹر پر اردو کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی اولین سائٹس میں سے تھی۔ لیکن میں ان صاحب سے ذاتی طور پر واقف نہیں ہوں۔
  2. نبیل

    محمد یوسف،یونس خان پرتاحیات ،شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی

    قاسم عمر والا معاملہ اور تھا۔ اس نے عمران خان پر نشہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ قاسم عمر اچھا پلیر تھا لیکن مغرور اور بدتمیز تھا۔ اسے وہم ہو گیا تھا کہ وہ بہت مقبول ہو گیا ہے اور اس لیے اسے کوئی ٹیم سے نکال نہیں سکتا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ڈسپلن کا مسئلہ بہت پرانا ہے۔ جب کھلاڑیوں کا دل کرتا...
  3. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    ہمم۔۔ فی الحال تو میں ونڈوز پر ہی cygwin انسٹال کر رہا ہوں۔ دیکھتا ہوں کہ اس پر فونٹ فورج درست کام کرتا ہے یا نہیں۔
  4. نبیل

    اردو جملہ کے چند سکرین شاٹ

    یہ بہت پرانا تھریڈ ہے۔ اس میں جملہ 1.0.12 کی ٹیمپلیٹس کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ جملہ 1.5 کے ساتھ استعمال نہیں کی جا سکتی ہیں۔ میں نے غالباً جملہ 1.5.13 کو اردو کے لیے کسٹمائز کیا تھا۔ اس کے بعد کسی اور ورژن پر کام نہیں کیا گیا ہے۔
  5. نبیل

    بلوچستان: مائی جوری کی سیاست

    میں نے جب بھی بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں ایک غریب کسان عورت مائی جوری کے حصہ لینے کا سنا ہے، مجھے یہ ہمیشہ کوئی افسانہ لگا ہے۔ خوابوں اور خیالوں میں رہنے والی ہماری قوم تبدیلی اور انقلاب کا ذکر تو بہت جوش اور جذبے سے کرتی ہے لیکن حکومتی ایوانوں میں وہی لٹیرے اور منافق پہنچ جاتے ہیں جو ہر...
  6. نبیل

    محمد یوسف،یونس خان پرتاحیات ،شعیب ملک اوررانانویدالحسن پرایک سال کی پابندی

    اگرچہ اس فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کا امکان نہیں ہے، لیکن اس سے کھلاڑیوں میں بہتر ڈسپلن آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ میرے خیال میں اس قسم کے سخت فیصلوں کی ضرورت تھی۔
  7. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    اب فونٹ فورج چل کے نہیں دے رہا ہے۔ :( ایرر میسج بھی کوئی واضح نہیں ہیں۔ لگتا ہے کہ کوئی درجن بھر dependencies مسنگ ہیں۔ اففففف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mad:
  8. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    میں نے فونٹ فورج کی آر پی ایم ڈاؤنلوڈ کرکے اسے براہ راست انسٹال کر لیا ہے۔ باقی چیزیں بھی اسی طرح انسٹال کر لوں گا۔ اگر فیڈورا کی نئے ورژزنز میں پیکج منیجمنٹ مسئلہ دے رہی ہے تو اسے عام کمپیوٹر پر استعمال کرنا بھی شاید پرابلم دے گا۔
  9. نبیل

    اردو ocr

    ارے بھائی کتنی مرتبہ بتائیں کہ نہیں ہے۔ :(
  10. نبیل

    یہ کون سا فونٹ ہے؟

    آہ، راقم تو مجھے بھول ہی گیا تھا۔ راقم لاہور کے سوفٹویر ہاؤس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی پیشکش تھی۔ میری بطور سوفٹویر ڈیویلوپر پہلی جاب سسٹمز میں ہی تھی۔ میری تحریک پر راقم کی ٹیکنالوجی کو ایکٹوایکس کنٹرول میں کنورٹ کرنے پر بھی کام ہوا تھا جس میں میرا بھی حصہ تھا۔ گڈ اولڈ ڈیز۔۔ :lovestruck:
  11. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    فائرفاکس بھی کچھ تگ و دو کے بعد چل ہی پڑا تھا۔ اس میں بھی پراکسی سرور کا ایڈریس شامل کیا، ورچوئل مشین کے نیٹورک کارڈ‌ کی سیٹنگ کو NAT پر سیٹ‌ کیا اور System->Preferences->Network Connections میں جا کر نیٹورک کارڈ انیبل کر دیا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کام میں بھی کافی دیر لگی۔
  12. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    محمد سعد، باقی اطلاقیے ٹھیک چل رہے ہیں۔ فائرفاکس درست کام کر رہا ہے۔ لگتا ہے کہ اس طرح پراکسی مشکل سے ہی سیٹ ہو کر دے گی۔ مجھے نیٹورک یوزر نیم میں سلیش بھی دینا پڑ رہا ہے۔ اور پراکسی سرور کا پورٹ نمبر بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا دینا چاہیے۔
  13. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    شکریہ سعادت۔ یہاں سے اس کی ہدایات بھی مل گئی تھیں۔ ان پر بھی عمل کرکے دیکھ لیا، لیکن کام ابھی بھی نہیں بنا۔ :(
  14. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    بہت شکریہ سعادت، میں یہ سب کچھ ٹرائی کر چکا ہوں۔ کچھ بھی کام نہیں کر رہا۔ :( میں سوچ رہا ہوں کہ تمام پیکجز اور ان کی dependencies خود سے ڈاؤنلوڈ کرکے مینولی ہی انسٹال کر لوں۔ :(
  15. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    محمد صابر، اس تھریڈ‌ پر جاری گفتگو سے حوصلے پست کرنا بھی ضروری نہیں ہے۔ ایک تو میں نے لینکس ورچوئل مشین میں انسٹال کیا ہوا ہے، دوسرے ہمارے آفس کے نیٹورک پر پراکسی سرور بھی چل رہا ہے۔ یعنی یہ عام صورتحال نہیں ہے۔ میرے گھر کے کمپیوٹر میں کچھ مسئلہ ہے۔ امید ہے کہ اس ویک اینڈ تک میں اپنے ذاتی...
  16. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    مسئلہ پیکج لسٹ‌ سے بھی اوپر کا ہے۔ میری فیڈورا انسٹالیشن میں رپازٹری صحیح کنفگر نہیں ہوئی ہوئی، اسی لیے پیکج لسٹ اپڈیٹ نہیں ہو رہی۔
  17. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    بھائی کچھ پتا نہیں کہ کیا اپڈیٹ ہونا ہے۔ میں گوگل کر کر کے خوار ہو رہا ہوں۔ :(
  18. نبیل

    میں اپنےاردوبلاگ کاتھیم تبدیل کرناچاہتاہوں۔

    جس طرح آپ نے ورڈپریس کو اپلوڈ‌کیا تھا۔ تھیم کی زپ فائل کو ان زپ کریں‌اور ایف ٹی پی کلائنٹ‌کے ذریعے ورڈپریس کے تھیم فولڈر میں‌اپلوڈ‌کر دیں۔ اس طرح‌یہ آپ کو خود سے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں‌ نظر آنے لگ جائے گا۔
  19. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    شکریہ ابن سعید۔ انک سکیپ کی آر پی ایم ڈاؤنلوڈ‌کرکے دیکھی لیکن انسٹال کرنے پر اس کی dependencies کا مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ :( yum upadte کمانڈ‌بھی کام نہیں‌کر رہی ہے۔ یہاں‌بھی میٹا ڈیٹا کا مسئلہ پیش آ‌رہا ہے۔
  20. نبیل

    فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

    السلام علیکم، فورم پر فونٹ سازی سے متعلقہ گفتگو ہو رہی ہے جس میں انک سکیپ اور فونٹ‌ فورج کے استعمال کے بارے میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مجھے بھی اس سلسلے میں چند تجربات کے لیے لینکس کی ایک ایسی انسٹالیشن درکار تھی جس میں اردو فونٹ درست کام کر رہے ہوں اور جس میں مطلوبہ سوفٹویر پیکجز بھی موجود ہوں۔...
Top