کیا دو ہم مزاج لوگوں کی دوستی ہو سکتی ھے ،نقطہ نظر کو سننا اور سمجھنا اور بات ھے لیکن میرے خیال سے دو مختلف مزاج کے لوگوں میں دوستی جلدی ہوتی ھے آپکا کیا خیال ھے:rolleyes:
لاہور کے بارے میں کیا کہوں سب جانتے ہیں
پاکستان کا دوسرا بڑا شہر
تاریخی اور ثقافتی مرکز
باغات کا شہر
کالجوں کا شہر
پنجاب یونیورسٹی ،پنجاب پبلک لائبریری، قائداعظم لائبریری
شاہی مسجد
شاہی قلعہ
پاکستان کی بنیادی اساس مینارِ پاکستان
اقبال کا شہر اور مزار اقبال...
جی شمشاد بھائی گھر میں جگہ جگہ برڈ فلو کی روک تھام کیلئے خصوصی ناکے لگائے ہیں پھر بھی کوئی وائرس داخل ہو جائے تو میں کیا کر سکتی ہوں،بس محفل پہ تھوڑا سکون ہو جائے گا۔:grin: بعد میں وائرس کے زندہ بچنے کی گارنٹی نہیں دے سکتی;)
صحیح کہا دراصل حقیقت یہ ھے کہ انسان کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتا جبکہ زندگی اور موت اپنی اپنی جگہ کھلی حقیقت ہیں جسے انسان قبول نہیں کرتا اور زندگی کو مرمر کے جیتا ھے جبکہ موت کے بارے میں سوچ کے خوفزدہ ہوتا ھے :)
تو بوئے گل ھے اور پریشاں ہوا ہوں میں
دونوں میں ایک رشتہء آوارگی تو ھے
اے خواب خواب عمرِ گریزاں کی ساعتو
تم سن سکو تو بات میری گفتنی تو ھے
( عبیداللہ علیم)
یا خدایا:(:(:(:( مجھے ایسا کیوں لگ رہا ھے کہ میں تیسری دنیا کا کوئی ملک ہوں اور امریکہ مجھے زبردستی لاجواب کرنے چل پڑا ھے:grin::grin:
نوٹ، یہ بات میں نے مزاق میں کہی ھے اسے سنجیدہ نہ لیا جائے۔