عالم تمام شے ہے مگر تجھ سی شے کہاں
ہے اور کچھ پتا نہیں چلتا کہ ہے کہاں
پیاسا ہے پارساؤں کی بستی میں ہر کوئی
کوئی بہشت ڈھونڈیے دوزخ میں مے کہاں
ہم اٹھ کے اس کی بزم سے جانے کہاں گئے
ہم سے کسی نے یہ بھی نہ پوچھا کہ اے کہاں
گرتے ہیں ٹوٹ ٹوٹ کے تارے شبِ فراق
اونچی ہوئی تو جائے گی نالوں کی لے کہاں...