میں نے سوچا نورِ عصمت نام رکھا جائے۔ نور ہماری کزن کا نام ہے اور عصمت ہماری والدہ جی کا نام اس وجہ سے اس نام پر کوئی متفق نہیں ہوا کہ نا تو ہم اس کو نور کہہ سکتے ہیں اور نا ہی عصمت اور آج کل کے دور میں پُرا نام کون لیتا ہے۔ اس وجہ سے یہ نام تو ریجکٹ ہو گیا۔ پھر بہت سارے ناموں نے گردش کی اور ہر...