نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    غزل: اس بارگاہِ ناز کو منزل بنا کے چل ٭ نعیم صدیقیؒ

    اس بارگاہِ ناز کو منزل بنا کے چل آنکھوں میں ان کا جلوۂ رنگیں بسا کے چل ہر پھول آستیں میں ہے کانٹا لیے ہوئے اس باغِ پُر بہار میں دامن بچا کے چل اس دیس میں خودی پہ ہے اظہار ناروا گر سر کٹا سکے تو یہاں سر اٹھا کے چل اک لغزشِ نگاہ میں ہے غارتِ حیات فتنوں بھری فضا میں نگاہیں جھکا کے چل گر حریت...
  2. محمد تابش صدیقی

    تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال

    وہ بتایا نا کہ تبصرے اتنے زیادہ کرنے ہوتے ہیں کہ وقت ہی نہیں ملتا تفصیلی تبصرہ کا۔ کہیں کوئی بات تبصرے سے رہ نہ جائے۔ لوگ میری رائے کے منتظر ہوں گے۔
  3. محمد تابش صدیقی

    جزاک اللہ خیر

    جزاک اللہ خیر
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: صرف ایک شکایت ہے، نہیں کوئی گلا اور ٭ نعیم صدیقیؒ

    صرف ایک شکایت ہے، نہیں کوئی گلا اور کہنے کو کہا اور تو کرنے کو کیا اور یہ اپنے خداوند سے بچھڑا ہوا بنده پوجا کے لیے روز بناتا ہے خدا اور اس دور میں جو عشق کرے سوچ لے پہلے یہ اور زمانہ ہے، زمانے کی ہوا اور بھیگی ہوئی پلکیں ہوں تو پھیلا ہوا دامن مائل بہ کرم وہ ہوں تو پھر چاہیے کیا اور یہ ہم...
  5. محمد تابش صدیقی

    تعارف السلام علیکم

    وعلیکم السلام اردو محفل میں خوش آمدید
  6. محمد تابش صدیقی

    تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال

    تبصرہ بر تمہید و تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال از برادر محمد احمد سب سے پہلے تو یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ تبصرہ کیا چیز ہے؟ تو جناب تبصرہ وہ ہے جو مبصر کیا کرتے ہیں۔ تو مبصر کون ہیں؟ مبصر وہ ہیں جو تبصرہ کرتے ہیں۔ آئی سمجھ؟ نہیں؟ آسان لفظوں میں سمجھاتا ہوں۔...
  7. محمد تابش صدیقی

    آج کی تصویر

  8. محمد تابش صدیقی

    ٹیلی گرام بحر ہے، نلکا ہے واٹس ایپ

    پہلے یہ کمانڈ میسج کریں /start
  9. محمد تابش صدیقی

    ٹیلی گرام بحر ہے، نلکا ہے واٹس ایپ

    دراصل محبت ٹیسٹ کرنا میرے مزاج میں ہی نہیں شامل۔ :)
  10. محمد تابش صدیقی

    ٹیلی گرام بحر ہے، نلکا ہے واٹس ایپ

    نستعلیق فونٹ میں پرنٹڈ کتاب ہو تو کافی اچھے نتائج ہیں۔
  11. محمد تابش صدیقی

    ٹیلی گرام بحر ہے، نلکا ہے واٹس ایپ

    جب سے پاکستان میں قدغن ہٹائی گئی ہے، اس وقت سے استعمال کر رہا ہوں۔ گنتی کے چار کونٹیکٹس موجود ہیں۔ باقی ساری عوام وٹس ایپ پر ہے۔ ایسے میں وٹس ایپ چھوڑ کر ٹیلیگرام کا کیسے ہوا جا سکتا ہے۔ فی الحال ٹیلیگرام صرف امیج ٹو ٹیکسٹ بوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ اور ایک فونٹ گروپ سے کچھ اچھے فونٹ ملے ہیں۔
  12. محمد تابش صدیقی

    آپ بیٹھے ہیں بالیں پہ میری

    دل کا ذکر تو فوراً ساتھ ہی موجود ہے۔ بڑا دل سے شعر میں معنویت نہیں آتی۔ مجھے یہ صورت درست معلوم ہو رہی ہے۔ معنوی اور شعری لحاظ سے۔
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: ہم مطمئن ہیں سن کے یہ چرچے جہاں بھی ہیں ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہم مطمئن ہیں سن کے یہ چرچے جہاں بھی ہیں رونق پہ میکدہ ہے، ہمارے بغیر بھی کیوں ڈس رہا ہے قلب کو اندیشۂ وداع کاٹی ہے ایک عمر، تمھارے بغیر بھی کیسی یہ ناؤ، کاہے کی پتوار؟ ناخدا! یاں تیرتے ہیں لوگ سہارے بغیر بھی قربان ان کی خاص توجہ کے جائیے سنتے ہیں وہ پکار، پکارے بغیر بھی داؤں لگائے جاؤ بساطِ...
  14. محمد تابش صدیقی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کچھ کتب اتنی ضخیم ہوتی ہیں کہ اگر آپ یہ سوچنا شروع ہو جائیں کہ انھیں پڑھا جائے یا نہیں، تو جواب نفی میں ہی ملتا ہے۔ البتہ جو سوچے بغیر پڑھتے ہیں، وہی پڑھ سکتے ہیں۔ آج ابو نے کرامت اللہ غوری صاحب کی سوانح عمری روزگارِ سفیر دکھائی۔ 980 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے ان کی کتاب بارِ شناسائی پڑھ چکا...
  15. محمد تابش صدیقی

    اس طرح بھی ملی ہے کبھی منزلِ مراد؟ دیکھی کہیں جو دھوپ تو سایہ نشیں رہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    اس طرح بھی ملی ہے کبھی منزلِ مراد؟ دیکھی کہیں جو دھوپ تو سایہ نشیں رہے ٭ نظرؔ لکھنوی
  16. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد تابش بھائی کو 24٫000 مراسلے مبارک ہوں

    جی، شاہ صاحب اور عدنان بھائی سے پہلے یہ ہماری ذمہ داری تھی۔ :p
Top