اوروں کی کیا بات کریں یہاں توچراغ تلے ہی اندھیرا ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ چراغ وہ گھریلو چراغ تو نہیں جس سے گھر کو آگ لگ جاتی ہے تو آپ بالکل صحیح رخ پر سوچ رہے ہیں۔ یہ کسی غیر کا چراغ نہیں، نہ ہی الٰہ دین کا چراغ ہے۔ یہ ہمارا آپ کا اپنا ذاتی گھریلو چراغ ہے جو محفل کو آگ لگانے پر تلا...