میرا خیال ہے کہ سعادت بھی فائرفاکس کو لینکس پر ہی استعمال کر رہے ہیں، ورنہ ونڈوز پر فائرفاکس کا اردو فونٹس کے لیے رزلٹ ایکسپلورر سے بہتر نہیں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہی ہے کہ ونڈوز پر فائرفاکس مائیکروسوفٹ کے یونی سکرائب انٹرفیس کا ہی استعمال کرتا ہے۔
ونڈوز اور لینکس کو ایک ساتھ استعمال کرنے کا طریقہ صرف ورچوئل مشین کے ذریعے ممکن ہے۔ ورچوئل مشین VMWare یا ورچوئل باکس وغیرہ کے ذریعے انسٹال کی جا سکتی ہے۔ میں نے خود ونڈوز وسٹا میں ورچوئل باکس کے ذریعے اوبنٹو 10.4 کی ور چوئل مشین انسٹال کی ہوئی ہے۔ لینکس کی ورچوئل مشین اور ونڈوز ہوسٹ کے درمیان...
شکریہ طالوت۔ خالد عباس ڈار نے چھٹے پی ٹی وی ایوارڈ کی تقریب میں ایک پرفارمنس درمیانے غلام علی خان کے نام سے بھی کی تھی جس کے دوران لوگوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا تھا اور بعض نے تو کان پکڑ لیے تھے۔ بد قسمتی سے یہ پرفارمنس ابھی تک کسی نے نیٹ پر شئیر نہیں کی ہے۔
محسن، اس جانب توجہ کرنے کا شکریہ۔ اگر تم اپنی ماہرانہ رائے سے ہمیں آگاہ کرتے رہو تو اس سے ہمیں کافی مدد مل سکتی ہے۔ جہاں تک ترسیمہ جات کی اشکال جنریٹ کرنے کا تعلق ہے تو میں اس کے متبادل طریقوں پر بھی غور کر رہا ہوں۔ ترسیموں میں جوڑ کے علاوہ ان کے سائز اور بیس لائن کا بھی مسئلہ ہے۔ میرے خیال میں...
میں نے Abbyy FineReader اپنے سسٹم پر انسٹال کیا ہے اور علوی امجد کا بتایا ہوا طریقہ آزمانا چاہ رہا ہوں لیکن ان کے پوسٹ کیے گئے سکرین شاٹ اب نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ ان سکرین شاٹس کو دوبارہ پوسٹ کر دیں تاکہ اس سمت میں کام کو بھی کچھ آگے بڑھایا جا سکے۔
السلام علیکم،
میں چاہتا ہوں کہ اردو سپیچ پراسیسنگ کے سلسلے میں کام کا آغاز کیا جائے۔ اس کے لیے مجھے اردو الفاظ کی اب تک کی مکمل فہرست درکار ہے جو کہ ممکنہ حد تک اغلاط سے پاک بھی ہونی چاہیے۔ ایک مرتبہ یہ فہرست دستیاب ہو جائے تو اس کے بعد ان الفاظ کے رومن متبادلات کی ڈیٹابیس تیار کرنے کے لیے کام...
السلام علیکم،
اب چونکہ اردو سپیچ ریکگنیشن اور اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ ٹیکنالوجیز میں دلچسپی میں اضافہ پایا جا رہا ہے، اسی لیے میں نے اردو سپیچ پراسیسنگ پر تحقیق کے لیے علیحدہ زمرہ سیٹ اپ کر دیا ہے اور اس سے متعلقہ موضوعات کو اس زمرے میں منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ آپ کو فورم پر اگر اور کوئی اس سے...