کلیاتِ مومن میں اس غزل کو دیکھا تو آپ کی پوسٹ کردہ غزل میں کچھ اشعار کم تھے۔ سو مکمل غزل دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ امید ہے ناگوارِ خاطر نہیں ہو گا۔
امتحاں کے لئے جفا کب تک
التفاتِ ستم نما کب تک
غیر ہے بے وفا، پہ تم تو کہو
ہے ارادہ نباہ کا کب تک
جرم معلوم ہے زلیخا کا
طعنۂ دست ِ نارسا کب تک...