بڑی معذرت کے ساتھ فلسفی بھائی، جاسم محمد سمیت تمام محفلین قابلِ احترام ہیں۔ آپ ہمیں تہذیب و شائستگی کی ہدایات دیتے دیتے کیوں پٹری سے اتر گئے۔ میرے ناقص خیال میں آپ کے ڈالر والے الفاظ کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔ میری رائے میں ان کی تدوین کر لیں۔ میری بات بری لگی ہو تو پیشگی معذرت!
آپ بولنا چاہتے ہیں تو بول دیکھیں۔اس مسئلے پر چونکہ ہمارے ہاں دو آراء پائی جاتی ہیں۔ آپ کے بولنے کے بعد ایک ایسی گفتگو کا سلسلہ شروع ہو جائے گا کہ جس کا اختتام شاید خوشگوار نہ ہو۔
حسن ماشاءاللہ نو سال کا ہو گیا۔ کل اس کی سالگرہ منانے کا پروگرام ہے۔ آج کا سارا دن اس تیاری میں گزرے گا۔ پہلی بار گھر سے باہر ایک سپورٹس سنٹر میں سالگرہ منا رہے ہیں تو کافی کچھ نیا ہے۔