پنج گور (پنجگور) صوبہ بلوچستان، مکران کا ایک خوبصورت اور تاریخی علاقہ ہے، پنج گور فارسی کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی پانچ قبریں ہیں، یہاں ان قبروں کی وجہ سے اس کا نام پنج گور ہے۔کہا جاتا ہے پنج گور میں پانچ مرقد ہیں تاہم اس بارے میں تاریخ خاموش ہے، تاریخ کے اوراق میں کہیں نہیں ملا کہ ان پانچ مرقد...