نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    اقبال (مستری) کا کلام

    یہی سبق دیتا ہے ہمیں ہر شام کا سورج اقبال مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے
  2. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد محمد عدنان نقیبی بھائی کو 18000 مراسلے مبارک ہوں

    بہت مبارک ہو عدنان بھائی۔ عمران بھائی کے مراسلوں میں بھی دو یا تین ہزار مراسلے آپ کے مراسلوں کی بدولت ہی ہوں گے۔
  3. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: دربارِ پُر انوار میں سرکارِؐ معلّیٰ ٭ نعیم صدیقیؒ

    دربارِ پُر انوار میں سرکارِؐ معلّیٰ ہونٹوں پہ تبسّم ہے تو سیما ہے مجلّیٰ اس پر ترے سجدوں کے نشاں لمعہ فگن ہیں برتر ہے، ترا تختِ شہانہ سے مصلّیٰ احمدؐ ہے سو احمدؐ ہے، احد ہے سو احد ہے اس حد سے قدم آگے نہ رکھنا کبھی کلّا کس شان سے چمکا ہے ترے حسن کا خورشید ہر ذره مرے دل کا ہوا ہے متجلّیٰ تیرے...
  4. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: ہم کہتے ہیں حالِ زار کم کم ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہم کہتے ہیں حالِ زار کم کم جی جان کو ہے قرار کم کم طیبہ کے چمن کی رہ نہیں تھی جس رہ میں چبھے ہیں خار کم کم سینے کی وہی ہے آنچ دھیمی مژگاں سے وہی پھوار کم کم قربت کا وہی بڑھا بڑھا شوق فرقت کی وہی سہار کم کم امت پہ تری پڑا عجب وقت تعداد بہت، رفتار کم کم تجھ سے جو ملا جنونِ ایماں دانش پہ ہے اب...
  5. محمد تابش صدیقی

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بنگلہ دیش دوسری اننگ میں 126 پر 6 آؤٹ۔ ابھی پاکستان کی 86 رنز کی برتری باقی ہے۔
  6. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: ہوس پرست وہ حیوان تھا کبھی، جس کو ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہوس پرست وہ حیوان تھا کبھی، جس کو شعورِ عظمتِ انساں عطا کیا تو نے کنارۂ یمِ عصیاں پہ تھے قدم میرے ستارۂ سرِ مژگاں عطا کیا تو نے جہانِ خاک میں چھانی گئی ہے خاک بہت جہانِ قلب کا عرفاں عطا کیا تو نے نشانِ اوّلِ دیں ہے محبتِ انساں سراغِ جادۂ یزداں عطا کیا تو نے بیاں کے روپ میں قرآن تجھ پہ اترا...
  7. محمد تابش صدیقی

    شعر کی تصحیح۔

    ہوتا قسمت میں اپنی مقامِ وصال
  8. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: تحریکِ عشق پھر سے اٹھانے کو آئیے ٭ نعیم صدیقیؒ

    تحریکِ عشق پھر سے اٹھانے کو آئیے حسنِ ازل کا جلوہ دکھانے کو آئیے خونخوار قوتوں نے لگائے دلوں پہ زخم اب مرہمِ نگاه لگانے کو آئیے آفات کا ہجوم ہے تاریک رات میں آیات کے چراغ جلانے کو آئیے الجھی ہوئی خرد کے سلاسل کو کاٹیے سینے سے میرے بوجھ ہٹانے کو آئیے اپنا وجود گم کیے پھرتا ہوں در بدر میں کیا...
  9. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: حبِ رسولؐ پائی ہے ربِ ودود سے ٭ نعیم صدیقیؒ

    حبِ رسولؐ پائی ہے ربِ ودود سے شاداب میری روح سلام و درود سے ذوقِ نظر عطا ہوا ذراتِ ریگ کو موجِ عمل اٹھائی سرابِ جمود سے اسرا کی رات دہر نے دیکھا یہ معجزہ رتبہ زمیں کا بڑھ گیا چرخِ کبود سے زمزم کی موج اٹھی تو آگے نکل گئی گنگا سے، ڈینیوب سے اور زندہ رود سے کیا کیا قیامتیں نے اٹھائیں قریش نے...
  10. محمد تابش صدیقی

    غزل: آج تک کیسے گزاری ہے یہ اب پوچھتی ہے ٭ عزمؔ شاکری

    آج تک کیسے گزاری ہے یہ اب پوچھتی ہے رات ٹوٹے ہوئے تاروں کا سبب پوچھتی ہے تو اگر چھوڑ کے جانے پہ تُلا ہے تو جا جان بھی جسم سے جاتی ہے تو کب پوچھتی ہے کل مرے سر پہ مرا تاج تھا تو سب تھے مرے آج دنیا یہ مرا نام و نسب پوچھتی ہے میں چراغوں کی لویں تھام کے سو جاتا ہوں رات جب مجھ سے مرا حسنِ طلب...
  11. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: اے عشقِ جنوں پرور! پھر سوئے حرا لے چل ٭ نعیم صدیقیؒ

    اے عشقِ جنوں پرور! پھر سوئے حرا لے چل اس خاکِ پریشاں کے ذروں کو اڑا لے چل کشتی مری آسوں کی اے سیلِ بلا لے چل پتوار نہیں اس کی، موجوں پہ بہا لے چل حالات کے قیدی کو، اے سوزِ دعا لے چل از بہرِ خدا چل، تا شہرِ ہدیٰ لے چل ملتی ہے جہاں اے غم، ہر غم کی دوا لے چل تا کوہِ صفا لے چل، یا سُوئے قبا لے چل...
  12. محمد تابش صدیقی

    کوالالمپورکانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے، وزیراعظم عمران خان

    ان کے فرمانے سے پھر غالبؔ کی روح کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔
  13. محمد تابش صدیقی

    غالب ہو مصلحت تو ہر اک مرحلہ طویل - نیت میں ہو خلوص تو منزل ہے دو قدم ٭ نعیم صدیقیؒ

    غالب ہو مصلحت تو ہر اک مرحلہ طویل - نیت میں ہو خلوص تو منزل ہے دو قدم ٭ نعیم صدیقیؒ
  14. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: جونہی ترا قصیدہ میں کرنے چلا رقم ٭ نعیم صدیقیؒ

    جونہی ترا قصیدہ میں کرنے چلا رقم گلبار ہو گیا ہے مرے ہاتھ میں قلم یہ لمحۂ شگفتنِ گلہائے ذوق و شوق تو ابرِ نوبہار ہے، تو بادِ صبح دم تو ہی امامِ شرق ہے تو ہی امیرِ غرب تو رائدِ عرب ہوا، تو قائدِ عجم شبہائے حادثات میں تُو روشنی کی لہر صحرائے کن فکاں میں ہے تو چشمۂ کرم اے قاسمِ خزائن و اے ناظمِ...
  15. محمد تابش صدیقی

    نعیم صدیقی نعت: ہم لوگ سو گئے تھے، کوئی جگا رہا ہے ٭ نعیم صدیقیؒ

    ہم لوگ سو گئے تھے، کوئی جگا رہا ہے جذبے جو مر گئے تھے ان کو جِلا رہا ہے ہمت بندھا رہا ہے، محشر اٹھا رہا ہے کوہِ صفا سے کوئی، ہم کو بلا رہا ہے وہ دور لگ رہا تھا، اب پاس آ رہا ہے آنکھوں میں کھُب رہا ہے، دل میں سما رہا ہے شفقت کا ابر بن کر، روحوں پہ چھا رہا ہے کوہِ صفا سے کوئی، ہم کو بلا رہا ہے...
  16. محمد تابش صدیقی

    لفظ الو پر اشعار

    اس انتخاب کے مطابق اکبر الٰہ آبادی کا ہے۔ اس میں علامہ حسین میر کاشمیری کا بھی انتخاب ہے، مگر یہ غزل اکبر الٰہ آبادی کے انتخاب میں ہے۔
  17. محمد تابش صدیقی

    لفظ الو پر اشعار

    حسین میر کاشمیری کی وجہِ شہرت مزاحیہ صحافت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے نام پر کوئی کلام نظر سے نہ گزرا۔ بہرحال مزید دیکھنا پڑے گا۔ کیونکہ یہ حوالہ بھی انتخاب کا ہی ہے۔
Top