عربی علامتِ تعریف (الف لام) جہاں بھی وارد ہو اس کی املاء برقرار رکھنی ہوتی ہے، اگرچہ الف یا لام کی آواز مسموع نہ ہو۔ الف مقصورہ کی یاے یا واو کو بھی املاء سے حذف نہیں کیا جاتا۔ گول ۃ کو بھی قائم رکھتے ہیں (تا آنکہ وہ عربی قواعد کے مطابق سکون کی وجہ سے ہ نہ بن جائے)، الف صرفی، ہمزۃ الوصل بلکہ بعض...