نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اب زرِ جوہر پندار ٹھکانے سے لگا

    اک تذبذب کی گھڑی دل کے دروں ہے، یوں ہے سایہ زلفوں کا لگے جیسے فسوں ہے یوں ہے تذبذب کی گھر (اسم ظرف)، دل کے دروں (یہاں دل بھی اسمِ ظرف بنا) ۔ ایک ظرف میں دوسرا ظرف، مشکل تو پیدا کرے گا۔ ایسے میں اگر یوں کہاں جائے کہ یہ گھڑی دل پر وارد ہے یا چھائی ہوئی ہے تو بات واضح تر ہو سکتی ہے۔ "لگے ہے" اس پر...
  2. محمد یعقوب آسی

    اب زرِ جوہر پندار ٹھکانے سے لگا

    ایک مختصر سی بات کروں گا۔ ہمارے پاس غزل کے ایک شعر میں کل لفظ ہوتے ہی کتنے ہیں! دس، بارہ، پندرہ، حد بیس! یہی کچھ نا۔ پھر اس میں ردیف بھی ہے، قافیہ بھی موزوں لانا ہے، بحر کی پابندی ہے۔ اس میں ایک مضمون ممکنہ حد تک مکمل بیان کرنا اور قاری کو بھی ساتھ رکھنا ہے۔ پھیلاؤ اور جامعیت کی اہمیت بجا، تاہم...
  3. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ "ظلم" چلتا نہیں، اس کا بس زعم ہوتا ہے، کچھ دن! پھر ظالم بھی چل بستا ہے۔

    ۔۔۔ "ظلم" چلتا نہیں، اس کا بس زعم ہوتا ہے، کچھ دن! پھر ظالم بھی چل بستا ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    اب زرِ جوہر پندار ٹھکانے سے لگا

    ارے نہیں صاحب! آپ کی غزل کو کچھ نہیں ہو گا، یہ پوری رہے گی۔ خاطر جمع رکھئے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ جس کا حکم چلتا ہو، اس کا "بھونکنا" بھی "فرمانا" ہے۔

    ۔۔۔ جس کا حکم چلتا ہو، اس کا "بھونکنا" بھی "فرمانا" ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    جس دا حکم چلدا ہووے، اس دا بھونکنا وی فرمانا اے، چوہدری جی!!

    جس دا حکم چلدا ہووے، اس دا بھونکنا وی فرمانا اے، چوہدری جی!!
  7. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ خاموشی! شاید اسی میں عافیت ہے! سو ہم خاموش ہیں۔

    ۔۔ خاموشی! شاید اسی میں عافیت ہے! سو ہم خاموش ہیں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    اب زرِ جوہر پندار ٹھکانے سے لگا

    میرا خیال ہے، میرا کچھ کہنا اب ضروری نہیں رہا۔
  9. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    یہ ایک اور بحث ہو گی۔ عطر والی بات پر آپ کو جو اشکال ہو رہا ہے وہی کبھی مجھے بھی ہوا تھا، بعد میں رفع ہوا۔ بہر کیف، میں نے سعدی سے نقل نہیں کیا۔ مجھے "مستحِق" اور "مستحَق" والا مکالمہ بھی ہنوز یاد ہے۔ آپ مذکورہ سفارشات کو "حتمی" کا درجہ دیجئے، مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ مجھے اپنے کہے پر...
  10. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    عطر آن است کہ خود ببوید، نہ عطار بگوید
  11. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    آپ کی وساطت سے ایک مفید دستاویز حاصل ہو گئی، ممنون ہوں۔
  12. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    جیسا میں پہلے عرض کر چکا، یہ کوئی ایمانیات کا مسئلہ نہیں کہ میر کا، یا غالب کا، یا میرا، یا آپ کا کہا حرفِ آخر تسلیم ہو گا؛ یا نہیں ہو گا۔ مختصر یہ ہے کہ مذکورہ "املاء نامہ" مجھے پوری طرح مطمئن نہیں کر پا رہا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    "خاکسار کی رائے میں آج تک تو املا نامہ کی تمام سفارشات ہی قابل قبول اور "قطعی" تھیں لیکن اگر آپ کے خیال میں کچھ سفارشات نا قابل قبول ہیں تو ان کی نشان دہی فرما دیجیے تا کہ ان پر بھی بات کی جا سکے" کمیٹی اپنا کام کر کے جا چکی۔ اب کون سی بات وہاں پہنچے گی؟ میں نے "املاء نامہ" محفوظ کر لیا ہے۔...
  14. محمد یعقوب آسی

    تقریر برائے آزادی از دُم -----نظم

    اونٹ بلی کا کھیل ہے تو بے جوڑ، اس سے احتراز بجا! پر کیا لازم ہے کہ ہم یہاں فارسی لفظ ہی لائیں گے؟ خوبی سے آتا ہے تو چشمِ ما روشن دلِ ما شاد۔ نہیں تو "میں ہوا" یا "ہم ہوئے" جو آپ کا مرجح ہے شامل کر لیجئے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    حروف تو اگر ہوں تو مشدد ہوتے ہیں، رویے البتہ متشدد ہوا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر میر کے بارے میں حضور کے ارشاداتِ عالیہ! اس فقیر میں مزید گستاخی کا مرتکب ہونے کی ہمت نہیں ہے، مگر اس کا کیا ہو کہ غالب جس کا غلط بھی ٹھیک ہے وہ بھی میر پر اعتقاد رکھتا ہے اور استاد ناسخ بھی! غلطی تو میر نے کی ہے، کہ...
  16. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    کل ہی ایک صاحب سے بات ہو رہی تھی۔ میں نے یہیں سے حوالہ لے کر عرض کیا کہ: "پتہ ٹھکانا تو وہ ہوا جہاں میں رہتا ہوں، یا گیا ہوں؛ پتا درخت کا پودے کا ہوتا ہے۔" انہوں نے میر کا مصرع نقل کر دیا "پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے"۔ اور فرہنگِ آصفیہ سے انٹری نقل کر کے (پتا: بمعنی پتہ ٹھکانہ، گلی)...
  17. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    حوالے دیتے ہیں تو بات اساتذہ تک جاتی ہے: جبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئی حقِ بندگی ہم ادا کر چلے ۔۔ میر تقی میر
  18. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    جی، میں نے یہاں دیکھا تھا۔ ٹائپنگ کی غلطی رہی ہو گی: گستاخی پر شرمندہ ہوں۔
  19. محمد یعقوب آسی

    املا نامہ (طبع ثانی) ۔ مرتبہ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ

    ایک اہم بات اسماء و افعال کی "اصل" ہے۔ مذکور ہے کہ ایک بزرگ نے "ذَرا" کو " زَرا " لکھنے کی سفارش کی جسے منظور نہیں کیا گیا۔ یہ نامنظوری ظاہر ہے "اصل" کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ ث، س، ص کا فرق اور ذ، ز، ض، ظ کا فرق، اور ق، ک کا فرق بھی اصل کی بنیاد پر ہوتا ہے نہ کہ صوت کی بنیاد پر۔ سو، اصل کو بجا...
Top