نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    قتیل شفائی شاعری سچ بولتی ہے ۔ قتیل شفائی

    قتیل شفائی کا یہ کلام مہدی حسن کی آواز میں سنیے۔ ابتدا میں قتیل شفائی اپنا کلام پڑھتے سنائی دیتے ہیں۔
  2. فرخ منظور

    قتیل شفائی شاعری سچ بولتی ہے ۔ قتیل شفائی

    شاعری سچ بولتی ہے لاکھ پردوں میں رہوں بھید مرے کھولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے میں نے دیکھا ہے کہ جب میری زباں ڈولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے تیرا اصرار کہ چاہت مری بیتاب نہ ہو واقف اس غم سے مرا حلقۂ احباب نہ ہو تو مجھے ضبط کے صحراؤں میں کیوں رولتی ہے شاعری سچ بولتی ہے یہ بھی کیا بات کہ چھپ...
  3. فرخ منظور

    آج کا شعر - 5

    عکسِ جمالِ یار بھی کیا تھا کہ دیر تک آئینے قمریوں کی طرح بولتے رہے (سراج الدین ظفر)
  4. فرخ منظور

    سانس۔۔۔۔شیریا گھوشال

    پنکھا تو میں بھی ہوں ۔ :)
  5. فرخ منظور

    سندباد جہازی کے حیرت انگیز سفر

    واہ! بہت خوب انیس صاحب۔ بہت اچھا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آپ نے۔ بہت شکریہ!
  6. فرخ منظور

    سانس۔۔۔۔شیریا گھوشال

    شریا گھوشال کے فیس بک پر 6.8 ملین فین ربط
  7. فرخ منظور

    نور جہاں تیری یاد ستاؤندی نیندر نہیں آؤندی ۔ نورجہاں

    تیری یاد ستاؤندی نیندر نہیں آؤندی (یہ وہی گیت ہے جس کا چربہ لیکن اچھا چربہ سجاد علی نے بھی کیا ہے) گلوکارہ: نورجہاں فلم: شہنشاہ (پاکستانی) موسیقار: ماسٹر عبداللہ راگ: مدھو کونس
  8. فرخ منظور

    نور جہاں دل نغموں سے بھر جاتا ہے ۔ نورجہاں (بہترین ریکارڈنگ)

    دل نغموں سے بھر جاتا ہے (بہترین ریکارڈنگ) گلوکارہ: نورجہاں فلم: پڑوسی (پاکستانی) موسیقار: وزیر افضل
  9. فرخ منظور

    اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

    ایسے ویسے کیسے کیسے ہوگئے کیسے کیسے ایسے ویسے ہوگئے (ہوش چوکوروی)
  10. فرخ منظور

    آج کا شعر - 5

    خود کو بڑھا چڑھا کے بتاتے ہیں یار لوگ حالانکہ اِس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی (روحی کنجاہی)
  11. فرخ منظور

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    در پردہ اُنھیں غیر سے ہے ربطِ نہانی ظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردہ نہیں کرتے (غالب) ۔ ربط
  12. فرخ منظور

    آج کا شعر - 5

    پیہم سجود پائے صنم پر دمِ وداع مومن خدا کو بھول گئے اضطراب میں (حکیم مومن خان مومن)
  13. فرخ منظور

    7 سالہ پرتوک 2 کتابوں کا مصنف !

    لوگ تو ملالہ کی ڈائری پر بھی شک کرتے ہیں اور یہاں ایک سات سالہ بچہ کتابیں لکھ رہا ہے اور وہ بھی قدیم حیاتیات پر ۔ واللہ قیامت کی نشانیاں ہیں۔ ;)
  14. فرخ منظور

    فیض وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا ۔ فیض احمد فیض

    وہ بُتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا جو نفس تھا خارِ گلُو بنا، جو اُٹھے تھے ہاتھ لہو ہوئے وہ نشاطِ آہِ سحر گئی، وہ وقارِ دستِ دُعا گیا نہ وہ رنگ فصلِ بہار کا نہ روش وہ ابرِ بہار کی جس ادا سے یار تھے آشنا وہ مزاجِ بادِ صبا گیا جو...
  15. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی حُسن کو وسعتیں جو دِیں عشق کو حوصلہ دیا

    واہ بہت خوب انتخاب فراز صاحب۔ ہو سکے تو ان دو اشعار کو دوبارہ دیکھ لیں۔ اس شعر میں "ساتھ ساتھ" ہونا چاہیے۔ کچھ تو کہو یہ کیا ہوا، تم بھی تھے ساتھ کیا غم میں یہ کیوں سرُور تھا، درد نے کیوں مزہ دیا اور اس شعر میں "واسطہ" کی املا "واسطا" ہونی چاہیے۔ حشر میں آفتابِ حشر اور وہ شورِ الاماں "اصغر"...
  16. فرخ منظور

    شعر کے خالق کا نام ؟

    میرے پاس کلیاتِ میر یونی کوڈ میں نہیں ہے۔اس لیے اس شعر کو تلاش کرنا گویا بھوسے میں سوئی ڈھونڈنا ہے۔ اگر کسی کے پاس کلیاتِ میر یونی کوڈ میں ہو وہی اس شعر کو ڈھونڈ سکتا ہے۔ اردو ویب کا انتخاب میر تقی میر کے صرف دو دیوانوں پر مشتمل ہے جبکہ میر کے سات سے زیادہ دیوان موجود ہیں۔
  17. فرخ منظور

    قدرت اللہ شہاب کی کتاب "یا خدا " سے اقتباس

    میں بھی کل سے سوچ رہا تھا کہ افسانے کا نام "یا خدا" تھا یا "با خدا" لیکن اتنا عرصہ قبل پڑھا تھا کہ اب یاد نہیں آ رہا تھا۔ یاد دلانے کا بہت شکریہ!
Top