نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    بہت شکریہ احمد محمد بھائی ! نوازش! آداب، آداب! بہت شکریہ بھائی ۔ بہت دنوں بعد آپ سے مخاطبت کا شرف حاصل ہورہا ہے ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔ بہت شکریہ فاخر بھائی ۔ خوبصورتی تو دیکھنے والی آنکھ میں ہوتی ہے ۔ بہت شکریہ ، بڑی نوازش! افسوس یہ مطلع غزل نہ بن پائے ۔ ایک آدھ اشعار...
  2. ظہیراحمدظہیر

    بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

    احمد بھائی ، یہاں تو ایک ایک پائی کا حساب رکھا جارہا ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ اس موضوع پر الگ سے باقاعدہ کسی مفصل مضمون کا ملنا تو بہت مشکل...

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ اس موضوع پر الگ سے باقاعدہ کسی مفصل مضمون کا ملنا تو بہت مشکل ہے ۔ البتہ اکثر عروض یا تنقید کی کتابوں میں عیوب و محاسنِ کلام کے تحت ایک آدھ پیراگراف لکھا ہوا مل جاتا ہے ۔ میں وقت نکال کر دوچار روز میں کوئی حوالہ دیتا ہوں ان شاء اللہ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    اس لڑی کا عنوان تھا: حسرت اُن مطلعوں پہ ہے جو ۔۔۔۔۔ حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    امیر مینائی ہم لوٹتے ہیں وہ سو رہے ہیں

    صدقے جائیے اس مصرع کی بلاغت کے ! یہ مصرع دراصل سیاست دانوں کی جانب سے قوم کے لئے کہا گیا ہے ۔ قوم مزے سے سورہی ہے اور یہ شریف لوگ جی بھر کے لُوٹ رہے ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

    واہ واہ !!! دوبارہ داد وصولئے احمد بھائی ! کیا بات ہے غزل کی!
  7. ظہیراحمدظہیر

    نصیر الدین نصیر چھوڑ دو گے ہمیں دشمن کے بہکانے سے کیا؟

    فاخر بھائی، اوپر مراسلہ نمبر 3 میں سید شہزاد ناصر صاحب نے جو تصویر لگائی ہے ۔ یہ غزل اس کے نیچے موجود ہے ۔ See more كو كلك كیجئے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    نصیر الدین نصیر چھوڑ دو گے ہمیں دشمن کے بہکانے سے کیا؟

    دوسرے شعر میں بات کرو کی جگہ باتیں کرو ہونا چاہئے ۔ اتنی ساری املا کی اور اوقاف کی اغلاط نے مزا کرکرا کردیا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ڈنگر ڈاکٹروں و دیگر جانور پالنے کے شوقین محفلین سے مشورہ درکار ہے

    پہلے یہ بتائیے خلیل بھائی کہ یومی میاؤں کی عمر کتنی ہے ۔ یہ سوال پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کا مراسلہ پڑھ کر ایک واقعہ یاد آگیا ۔ کوئی چودہ پندرہ برس پہلے کی بات ہے۔ ایک روز اسپتال کی مارننگ میٹنگ میں خلافِ معمول ایک رفیق کار نظر نہیں آئے ۔ یہ صاحب کوریا کے ایک ڈاکٹرتھے ۔ اگلے دن میٹنگ میں میں...
  10. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ فاخر بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ ہر سائے کو سر پر سلامت رکھے !
  11. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    آداب ، بہت نوازش ہے رضوی صاحب ! بہت ممنون ہوں ۔ پہلی غزل مسلسل ہے سو اشعار کی فضا میں خاصی ہم آہنگی آگئی ہے ۔ پذیرائی اور تبصرے کا بہت شکریہ !
  12. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت نوازش ، بہت شکریہ فرحان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ پذیرائی پر ممنو ن ہوں ۔ فرحان بھائی ، بہت دنوں بعد نظر آئے ۔ امید ہے سب کچھ بخیر و عافیت ہوگا ۔ اللہ کریم آسانیاں پیدا فرمائے ۔ آتے جاتے رہا کیجئے ۔ بہت دن ہوئے آپ کی کوئی تازہ غزل بھی نظر سے نہیں گزری ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    بہت بہت شکریہ سیما آپا! بہت ممنون ہوں ! اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    عشق! پھر سے مجھے نیا کر دے

    احمدمحمد بھائی ، اس میں معذرت کی تو قطعی کوئی بات نہیں ۔ شاعری پر تبصرہ آپ کا حق ہے ۔ کسی بھی شاعر یا مصنف کے لئے قاری کا تبصرہ رہنما کا کام دیتا ہے ۔ نقد و نظر سے تو تخلیق سنورتی ہے ۔ سو اس کے لئے الگ سے آپ کا شکریہ ۔ بہت ممنون ہوں ۔ غزل کی خاص بات یہ ہے کہ اشعار میں نظم کی طرح تسلسل نہیں...
  15. ظہیراحمدظہیر

    گزشتہ روز معروف قاری الشیخ نورین محمد صدیق کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے !!!

    اِنَّ للہِ وَ اِنَّا اِلیہِ رَاجِعُوْن ٍ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ مراحل کو آسان فرمائے ۔ آمین شیخ نورین صدیق طریقہ ورش عن نافع کے اچھے قاری تھے ۔ ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے ۔ قابلِ رشک بات ہے کہ وہ اپنے پیچھے قراتِ قرآن کا صدقۂ جاریہ چھوڑ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    آپ تو "کافیہ" تنگ کر نے لگے ہیں ، بھائی ۔

    آپ تو "کافیہ" تنگ کر نے لگے ہیں ، بھائی ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    اور یہ والی گردان بھی فائدہ دیتی ہے Look دیکھو آسمان Sky Pigeon کبوتر اُڑن Fly
  18. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    تابش بھائی کی فتوراللغات کے مطابق ڈاؤن لوڈ کا مطلب ہے نیچے لادنا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    لفظ راہ نما کا متضاد

    یوُ مِین انگلش اسپائسز کوشش کرنا مانگتا
Top