میرا ہمیشہ سے پختہ عزم تھا کہ کینیڈا کی شہریت اور پاسپورٹ ملنے کے بعد، سب سے پہلے میں جس ملک جاؤں گا وہ اسرائیل ہوگا۔
اپنے دوستوں سے اس مقدس سرزمین کے بارے میں ڈھیر ساری کہانیاں سننے کے بعد میرے جذبات کی کوئی انتہا نہیں تھی۔ مگر میں بہت خوفزدہ بھی تھا کیونکہ میں نے ایسے لوگوں کے بارے میں بھی سن...