یہ دھاگہ پڑھیے۔۔ خود ہی اندازہ ہوجائے گا۔
محمد امین صدیق صاحب نے گایا بہت اچھا ہے۔ اور دوسرا اس دھاگے والے احباب بھی ایکٹو نہیں۔ وگرنہ آٹھ نو صفحات تو یہاں بھی بھرے جاتے۔
کیا بات ہے۔۔۔ بہت خوب آواز۔۔۔
امجد میانداد نے یوں ڈرایا ہوا ہے کہ جب عنوان میں پڑھا کہ مابدولت کی آواز میں۔۔۔ تو دل کو ڈر سا لاحق ہو گیا تھا۔۔۔ لیکن کیا کہیے۔ کمال کر دیا۔ اور یہ بھی یقین دلایا آپ نے کہ تمام محفلین بےسرے نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ خاص پیغامات کی ترسیل سراسر برقی ہو۔ کسی بھی قسم کی بنفس نفیس قسم کی قاصدانہ حرکت سے فی الحال گریز بہتر ہے۔ بصورت دیگر۔۔۔۔۔۔ مصنف تمام وائرس کا خود ذمہ دار ہوگا۔