مثال کے طور پر 2 پوسٹر
اس میں اگر شعر نیچے لکھا جاتا تو زیادہ واضح ہوتا۔
ایسا بیک گراؤنڈ جس میں کسی ایک رنگ کی لکھائی واضح نہ سکے، وہاں لکھائی پر سٹروک (بارڈر) لگانے سے لکھائی واضح ہو جاتی ہے۔
جاسمن بہن ویسے تو تمام ہی پوسٹر خوبصورت ہیں۔ البتہ ایک چیز نوٹ کی۔ بعض پوسٹرز میں شعر کا رنگ بیک گراؤنڈ تصویر میں چھپا ہوا ہے۔ کوشش کیجیے کہ اشعار کا رنگ ایسا چنا جائے جو بیک گراؤنڈ پر واضح ہو۔ تاکہ پڑھا جا سکے۔
اٹک میں ہماری پھوپھی مرحومہ کے گھر شہتیر والی چھت تھی۔ چند سال قبل گھر دوبارہ تعمیر کروایا ہے، تو یہ لکڑی اتنی مضبوط تھی کہ یہی لکڑی نئے گھر میں بھی دروازوں کے لیے استعمال ہوئی۔
ایک دفعہ غلطی سے آخری سیٹ پر بیٹھ گیا تھا۔ استاد جی کسی فٹ پاتھ کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے تھے۔ جب سٹاپ آیا، جہاں اترنا تھا۔ تو میں رکنے کا منتظر تھا، پیچھے سے کزن نے دھکا دے کر اتارا کہ یہ رکتی نہیں ہے۔