سب احباب کو یومِ آزادی مبارک ہو۔
گلشن نظرؔ اپنا یونہی آباد رہے گا
بد خواہ جو اس کا ہے وہ برباد رہے گا
واللہ کہ یہ ملکِ خداداد رہے گا
آزاد تھا، آزاد ہے، آزاد رہے گا
٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
بقر عید کی تیاری کے سلسلہ میں سامان نکالا، تو یہ خنجر بھی اس کا حصہ ہے۔
یہ دادا کو ان کے ایک دوست نے تحفہ دیا تھا، اور اب ہر سال قربانی کا گوشت بنانے کے کام آتا ہے۔
اس سوال کے لیے کوئی مناسب لڑی نہ ملی، اور نئی لڑی شروع کرنا مناسب نہ تھا، اس لیے کسی حد تک متعلقہ لڑی میں پوچھ رہا ہوں۔
شرح کلیاتِ اقبال فارسی از پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی کس حد تک مستند ہے؟ اگر کسی نے اس کا مطالعہ کیا ہے۔
محمد وارث حسان خان
حیرت تو اس پر ہے کہ کچھ لوگ اب وٹس ایپ سٹیٹس کو ہی خبر پہنچانے کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔
ایک دفعہ کسی دوست کے بچے کی اطلاع لیٹ ملی، اسے مبارکباد دے کر نہ بتانے کا شکوہ کیا تو کہنے لگا کہ وٹس ایپ پرسٹیٹس لگایا تو تھا۔