ایک عدد ملزم جو محفل کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد سو فیصد مجرم ثابت ہونے کے خوف میں مبتلا ہے گزشتہ کئی روز سے روپوش ہے۔ بقول بے وثوق ذرائع ملزم ہر اس کام سے انکاری ہے جو جرم کے دائرہ کی حدود میں واقع ہو، پر عدالت کے پاس ایسے خود ساختہ ثبوت موجود ہیں جو اس کے انکاری ہونے کا انکار کرتے ہیں۔ رہے...