بنیادی طور پر میرا مراسلہ تو اس مسئلے کے لسانی پہلو پر تھا کہ شعرا و ادبا نے اپنی تحریروں میں نہ صرف مذہبی شعائر کا مذاق اڑایا ہے بلکہ ان کہاوتوں اور محاوروں کی ترویج بھی کی ہے کہ جن میں ان شعائر کی تضحیک و تحقیر کا پہلو نکلتا ہے ۔ اور اس بات سے اردو کے مذہبی زبان ہونے کےنظریے کی نفی ہوتی ہے ۔...