ہمارے ہاں رقص اور موسیقی ہمیشہ متنازع رہے ہیں، یعنی برصغیر کے مسلمانوں میں ورنہ دیگر مسلم ممالک کو اس سلسلے میں کوئی پرابلم نہیں ہے۔۔۔ شاید اس لئے کہ ہندوؤں میں رقص اور موسیقی کو مقدس گردانا گیا ہے کہ ان کے بیشتر دیوتا اور دیویاں نہایت ماہر رقاص ہیں اور مہاراج کرشن تو ہمیشہ بانسری بجاتے نظر آتے...