سرکاری ٹیلیویژن سے وابستہ کچھ دوستوں نے بتایا تھا کہ پی ٹی وی کو ملک بھر سے ایسے افراد نہیں مل سکے جن کی مدد سے ایک معیاری انگریزی ٹیلی ویژن چینل کی نشریات چوبیس گھنٹے چلائی جاسکیں۔ میرے خیال میں یہ غلط بات جان بوجھ کر پھیلائی گئی ہے۔ سرکاری اداروں میں اقرباء پروری اور سیاسی نوازشات کا گندہ کلچر...