نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    ناقابل فہم، ناقابل قبول اور شرمناک (کالم از ڈاکٹرشاہد حسن صدیقی)

    ناقابل فہم، ناقابل قبول اور شرمناک ڈاکٹرشاہد حسن صدیقی روزنامہ جنگ (3 جنوری، 2013ء) یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ ایسی پارلیمینٹ اگلے چند دنوں میں ٹیکس ایمنٹی اسکیموں کی منظوری دینے جا رہی ہے جس کے 446 میں سے تقریباً 300/ارکان نے2011ء میں اپنے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے ہی داخل کرنا گوارا نہیں...
  2. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    پشتون کلچر کو انہوں نے بدنام کیا ہے تو اسلام کا نام کہاں اونچا کیا ہے انہوں نے؟
  3. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ وہ مدارس سے فارغ التحصیل تھے یا نہیں؟ بات قبائلی سوچ اور اس کے تحت قائم ہونے والے نظام کی ہورہی ہے۔ آپ پہلے بیٹھ کر ٹھنڈے دل سے ان کے نظام اور سوچ کا جائزہ لیں پھر آ کر بحث کرلیجئے گا!
  4. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    اگر وہ ناموں کے ساتھ ملا لکھتے تھے یا خود کو طالبان کہتے تھے تو اس کا مطلب یہ ہوگیا کہ افغانستان میں مولویوں کی حکومت قائم تھی؟ سبحان اللہ! یہ تو ایسے ہی ہے کہ میرا نام چونکہ عاطف اسلم جیسا ہے، لٰہذا میں بھی خود کو گلوکار کہنا شروع کردوں۔ :)
  5. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    یہ رہا میرے مراسلے کا اقتباس، خود ہی پڑھ لیجئے اور ذرا غور سے پڑھئے گا! یہ ضروری نہیں ہے کہ میں انگریزی الفاظ کر تڑکہ لگاؤں گا تو بات بنے گی!
  6. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    آپ حقائق سے ناواقف ہیں یا پھر جان بوجھ کر بات کو الجھانا چاہ رہے ہیں۔ وہ مولویوں نہیں قبائلیوں کی حکومت تھی اور ان کے ہاں مذہب اور تمدن دونوں نے مل کر حکومت کی تشکیل میں کردار ادا کیا تھا۔ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ جو کچھ انہوں نے کہہ دیا وہ صد فی صد حقیقت ہے۔ کہنے کو تو امریکہ خود...
  7. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    میرے بھائی، میں نے کب دفاع کیا ہے ان کا؟ میں تو کہہ رہا ہوں کہ انہوں نے جو نظام نافذ کیا تھا وہ مکمل طور پر دینی نظام نہیں تھا بلکہ اس میں ان کے تمدنی نظریات بھی شامل تھے۔ اس میں ان کا دفاع کہاں سے آگیا؟
  8. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    مولانا بجلی گھر کے نظریات کے بارے میں تو میں خود اسی طرح کی بات کہہ چکا ہوں تو پھر اس پر بحث کس لئے؟ آپ نے شاید پچھلے مراسلے نہیں پڑھے یا بھول گئے ہیں۔
  9. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت پر بات کرنے سے پہلے ذرا اپنے ہم خیال مغربی ممالک اور ان کے گماشتوں کی حکومتوں پر نظر ڈال لیجئے کہ وہاں انسانی حقوق کو دن رات کس طرح پامال کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں ایک خاص نقطہء نظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت قائم کی تھی اور انہوں نے جو نظام نافذ کیا...
  10. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    جناب، آپ کی اطلاع کے لئے بتاتا چلوں کہ میں تنخواہ دار خطیب نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کسی مسجد میں ڈیرہ بنایا ہوا ہے۔ ویڈیو آپ نے صرف مولانا بجلی گھر کی پیش کی ہے اور الزام آپ دین سے وابستہ لوگوں کی اکثریت پر لگارہے ہیں، کمال ہے!
  11. عاطف بٹ

    خسرہ: نیا خطرہ

    ربط
  12. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    تو پھر مان لیجئے کہ آپ نے جو بات کی تھی اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور محض کچھ نہ کچھ کہنے کے شوق میں آپ نے وہ جملہ اچھال دیا تھا۔ مولانا بجلی گھر کے نظریات عورتوں سے متعلق سخت تھے اور وہ دینی شخصیت تھے تو اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ دینی شخصیات کی اکثریت کو ان کے ساتھ نتھی کردیا جائے۔
  13. عاطف بٹ

    حاطشپت۔۔۔۔ قدیم مصر کی ملکہ

    بھئی واہ، بہت معلوماتی تحریر ہے۔ شکریہ ملائکہ آپ نے علی عباس جلالپوری کو پڑھا ہے؟
  14. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    اگر آپ کی اس بات کر درست مان لیا جائے تو پھر عورتوں کے حوالے سے صرف ’مولویوں‘ کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کیا مقصد ہے؟ آپ مولانا بجلی گھر کے علاوہ بتائیں کہ کس عالمِ دین نے عورتوں سے متعلق ایسی باتیں کی ہیں کیونکہ آپ کا کہنا ہے کہ
  15. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    پہلے تو میں یہ واضح کردوں کہ میں فرقہ پرستی میں یقین ہرگز نہیں رکھتا اور بنیادی عقائد کو چھوڑ کر میرے اور مولانا مرحوم کے نظریات اور خیالات میں شاید ہی کوئی مطابقت پائی جاتی ہو۔ میں اس بات سے واقف ہوں کہ وہ عورتوں کے معاملے میں کافی سخت تھے اور ان کے گھروں سے باہر نکلنے کے بھی خلاف تھے۔ وہ اپنے...
  16. عاطف بٹ

    ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا ۔ 17

    کوئی بات نہیں، اس کے لئے حروف تہجی سامنے رکھ لیا کریں۔
  17. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    تو اس بحث کے لئے الگ دھاگہ کھولا جاسکتا ہے تاکہ بےدین لوگ عورت کو کتنی عزت دیتے ہیں وہ کھل کر سامنے آجائے۔
  18. عاطف بٹ

    تاسف مولانا بجلی گھر انتقال کر گئے

    پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی کی وجہ سے یہ ویڈیو دیکھنے سے قاصر ہوں، البتہ اس کا لنک لے کر کسی پراکسی سائٹ کی مدد سے دیکھتا ہوں۔ یہ سب علماء و وزراء جن کا ذکر اوپر ایک خبر میں ہے، وہ مولانا کے پیروکار نہیں تھے بلکہ ان کی عزت کرتے تھے اور یقیناً یہ عزت کسی خاص وجہ سے ہی کرتے ہوں گے۔ میں اس لئے...
  19. عاطف بٹ

    ی،ہ،و کاکھیل۔الٹی گنگا ۔ 17

    گزر گیا جو ہونا تھا، اب وہ شکایت نہیں لگائیں گے ناں۔ :) کرنا یہ ہوتا ہے یہاں کہ جو بھی جملہ لکھیں اس کا پہلا حرف پچھلے مراسلے کے پہلے حرف سے حروف تہجی کی الٹی ترتیب میں آگے ہونا چاہئے، مثلاً اگر پچھلے مراسلے کا پہلا حرف ی ہے تو آپ کے مراسلے کا پہلا حرف ہ ہونا چاہئے اور اگر پچھلے مراسلے کا پہلا...
Top