اب ایسی منطق کو کیا کہیے جو انسانی رویوں کو فطرت سے الگ قرار دینے پہ مصر ہے . ہمارے رویے ہماری فطرت کے ہی عکاس ہوتے ہیں . اگرچہ ان کی تشکیل میں مختلف ماحولیاتی عناصر بھی کارفرما ہوتے ہیں لیکن فطرت جو ان کی اساس ہے، اسے یکسر نظر انداز کر دینا کہاں کی دانشمندی ہے . فنون اور ادبیات کی اقسام اور...