بارشیں اچھی لگتی ہیں۔ پہلے پہلے قطروں کے کچی مٹی سے ملنے پر اُٹھنے والی سوندھی سوندھی مہک جو سیدھی روح میں اُتر جاتی ہے شکر ہے کہ ہمارے گھر کا ابتدائی صحن کچا تھا ورنہ اِس نعمت سے محروم رہتا۔ بارش کے قطروں کی سریلی کھنک اور دور پار بادلوں کی گھن گرج ۔ میں رات کی بارش میں اپنی چارپائی سے سب سے...