جی او جٹا۔ شہری زندگی میں رہتے ہوئےکچی مٹی سےکھیلنے والی اور کچی مٹی میں کھیلنے والی ہم شائد آخری نسل ہیں۔ ایسے حسین منظر دیکھ کردل سے نکلنے والی ایک بے ساختہ واہ! خُدا جانے ہمارا مٹی سے محبت کا نتیجہ ہے یا ہماری تخلیق کی مٹی کا اِس ارضی مٹی سے کوئی اپنی ہی محبت کا رنگ ہے۔ ہر منظر روح افزا ہے۔