بجنوری صاحب، اردو محفل میں بہت خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کی آمد محفل میں بہت اچھا اضافہ ثابت ہوگی اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
آپ کے والدِ محترم کی ایک دو تصانیف نظر سے گزری ہیں اور خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ ان کے فرزند ہیں۔ اللہ آپ کو آسانیاں اور سہولتیں عطا فرمائے، آمین۔