زندگی اگر صرف دائروں میں سرگرداں رہنے والی ایک کیفیت ہوتی تو شائد اِس کا معمّہ حل ہو ہی جاتا۔ یہ تو کبھی قوسِ قزح کے اُدھورے دائروں کی کہانی سُناتی ہے تو کبھی یہ رنگ برنگے خطوط، دلنشیں زاویوں اور پُرپیچ راہوں کی متنوع داستاں ہے۔ کبھی یہ ہمیں خوف و وحشت کی پرچھائیاں نظرآتی ہے تو کبھی اُفق کی روشن...