بی بی سی کے پروگرام میں پاکستان پر طنزیہ فقروں کے تیر چلتے ہوئے سن کر مجھے ایک تاریخی واقعہ یاد آ گیا۔ آپ نے بھی پڑھ لیا ہو گا یا سن لیا ہو گا کہ بی بی سی نے ہمارے وزیر دفاع چودھری احمد مختار کے غیر مزاحمتی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج گاندھی جی زندہ ہوتے تو چودھری صاحب کا ماتھا چوم...