نتائج تلاش

  1. جیا راؤ

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    محسن خود کو نوجوانوں میں تو گنتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ شعراء کا پتہ نہیں !:grin:
  2. جیا راؤ

    فراز اب کیا سوچیں کیا حالات تھے کس کارن یہ زہر پیا ہے - فراز

    اپنا یہ شیوہ تو نہیں تھا اپنے غم اوروں کو سونپیں خود تو جاگتے یا سوتے ہیں، اس کو کیوں بے خواب کیا ہے بہت خوبصورت !
  3. جیا راؤ

    مبارکباد ہم مشاق ہو گئے . . . مجھے مبارک ہو

    اس مشاقی پر بہت بہت مبارک ہو فاروقی:)
  4. جیا راؤ

    امجد اسلام امجد غزلِ امجد اسلام امجد - چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے

    ہجر کی چوٹ عجب سنگ شکن ہوتی ہے دل کی بے فیض زمینوں سے خزانے نکلے کوئے قاتل میں چلے جیسے شہیدوں کا جلوس خواب یو ں بھیگتی آنکھوں کو سجانے نکلے واہ۔۔۔۔ بہت ہی خوب !
  5. جیا راؤ

    محسن نقوی غزلِ محسن نقوی - اب کے یوں بھی تری زلفوں کی شکن ٹوٹی ہے

    موت آئی ہے کہ تسکین کی ساعت آئی سانس ٹوٹی ہے کہ صدیوں کی تھکن ٹوٹی ہے ریزہ ریزہ میں بکھرتا گیا ہر سو محسن شیشہ شیشہ مری سنگینیء فن ٹوٹی ہے زبردست جناب ! بہت شکریہ شئیر کرنے کا۔۔۔ :)
  6. جیا راؤ

    آبدیدہ تھا جو میں۔۔۔۔۔۔ آصف شفیع

    آبدیدہ تھا جو میں بے سرو سامانی پر محوِ حیرت ہوں محبت کی فراوانی پر تجھ سے بیگانہءاحساسِ الم کیا جانیں کیا گزرتی ہے شب و روز کے زندانی پر حسنِ جاں سوز کو جب شعر میں ڈھالا میں نے لوگ حیران ہوئے میری سخن دانی پر بہت ہی خوبصورت جناب !
  7. جیا راؤ

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    محبت سوچتی ہوگی کہ ہم دونوں جدا کیوں ہیں مقدر درمیاں میں ہے ستارے سوچتے ہوں گے ستاروں کے تخیّل میں تو فُرقت دوریاں ہوں گی مگر برعکس دریا کے کنارے سوچتے ہوں گے واہ۔۔۔ بہت خوبصورت غزل ہے احمد صاحب ! یہ دو اشعار تو بہت ہی اچھے لگے۔۔
  8. جیا راؤ

    اذن سخن

    کس قدر معصوم، کتنی شوخ لیکن بے وفا میں نے پوچھا کون؟ وہ گھبرا کے بولے "زندگی !" :grin::grin:
  9. جیا راؤ

    اذن سخن

    انہیں خط میں لکھا کہ دل مضطرب ہے، جواب ان کا آیا، محبت نہ کرتے تمہیں دل لگانے کو کس نے کہا تھا، بہل جائے گا دل بہلتے بہلتے مریضِ محبت انہی کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے۔۔۔۔ منی بیگم نے گائی ہے ناں؟ :rolleyes:
  10. جیا راؤ

    ابن انشا دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو۔۔۔۔۔ انشاء جی

    دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی...
  11. جیا راؤ

    سبک ہوتی ہوا سے تیز چلنا چاہتی ہوں

    کسی کے خواب کی تکمیل میں پتھر ہوئی تھی اب اپنے خواب کی لو سے پگھلنا چاہتی ہوں بہت خوب !
  12. جیا راؤ

    کب اداسی پیام ہوتی ہے؟

    عشق بنتا ہے کس گھڑی صیاد؟ جب وفا زیرِ دام ہوتی ہے کیا کمی ہے طلب کی راہوں میں؟ گفتگو نا تمام ہوتی ہے یہ محبت ہے کیا بتاؤ گے؟ خاص شے ہے جو عام ہوتی ہے۔ بہت پیارا ! شئیر کرنے کا بہت شکریہ:)
  13. جیا راؤ

    چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارا بنا ڈالا

    میں اس دنیا کو اکثر دیکھ کر حیران ہوتا ہوں نہ مجھ سے بن سکا چھوٹا سا گھر دن رات روتا ہوں خدایا تونے کیسے یہ جہاں سارا بنا ڈالا بہت ہی اچھا !
  14. جیا راؤ

    غالب یونہی افزائشِ وحشت کےجو ساماں ہوں گے - غالب

    وجہِ مایوسئ عاشق ہے تغافل ان کا نہ کبھی قتل کریں گے، نہ پشیماں ہوں گے دل سلامت ہے تو صدموں کی کمی کیا ہم کو بے شک ان سے تو بہت جان کے خواہاں ہوں گے بہت ہی خوبصورت ! اور مقطع کی تو بات ہی کیا !
  15. جیا راؤ

    دل میں وفا کی ہے طلب، لب پہ سوال بھی نہیں !

    اور آپ کا اتنی خوبصورت غزل لکھنے کا بہت شکریہ:) یہ غزل میں نے پہلی بار ایف ایم 101 پر سنی تھی جب میں نہم یا۔۔۔ میٹرک کلاس میں تھی شاید۔۔۔ :rolleyes:
  16. جیا راؤ

    آپ کی" آئیڈیل" شخصیت کوں سی ہے؟

    میری آئڈیل شخصیت۔۔۔ میرے ابو:hatoff: 'وجوہات' ٹھہرے ہوئے، ٹھنڈے اور متحمل مزاج کے حامل۔۔۔۔۔۔ ظریفانہ طبیعیت۔۔۔ دوستانہ رویہ۔۔۔ جنون کی حد تک مطالعہ کا شوق۔۔۔ شعر و سخن کا اعلٰی ذوق۔۔۔ بہت ہی اچھے مصنف اور بہتریں مقرر۔۔۔۔ جتنا اچھا لکھتے ہیں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت بولتے ہیں۔۔ شخصیت میں...
  17. جیا راؤ

    جہانِ حسن و نظر سے کنارہ کرنا ہے

    یہ قربتوں کے ہیں لمحے،انہیں غنیمت جان انہی دنوں کو تو ہم نے پکارا کرنا ہے وہ دوستوں کو بتائے گا پیار کا قصہ اور اس نے ذکر بہت کم ہمارا کرنا ہے مری نگاہ میں جچتا نہیں کوئی ، آصف اسی کے قرب کو حاصل دوبارہ کرنا ہے واہ۔۔۔۔ بہت ہی خوبصورت !
  18. جیا راؤ

    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں - امیر الاسلام ہاشمی

    بہت اچھی نظم ہے ! شکریہ جناب شئیر کرنے کا۔۔۔ ہم کافی دنوں سے یہ نظم ڈھونڈ رہے تھے۔۔۔:)
  19. جیا راؤ

    بشیر بدر بھول شاید بہت بڑی کر لی (بشیر بدر)

    تم محبت کو کھیل کہتے ہو ہم نے برباد زندگی کر لی خوبصورت !
Top