نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مشکل کام!!!

    یہ تو بہت آسان کام ہے ۔۔۔ مشکل تب ہوتا اگر آپ کہتے کہ چیونٹی کے لبوں پر لپ اسٹک لگانا :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ایک دنیا ہماری بھی ہوتی حسیں، خوبصورت، مگر آخری وقت تک تم جھجکتے رہے، ہم تڑپتے رہے
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد محمد عبدالرؤف بھائی کو ایک ہزاری منصب کی مبارک باد ۔۔۔

    اب ایک نیا دھاگا کھولنا پڑے گا ۔۔۔ ہم بھائی عبدالروف کو نام اردو رسم الخط میں تبدیل کروانے پر مبارکباد ۔۔۔ بلکہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد محترمہ مومن فرحین کو یک ہزاری مبارک ھو!!!!!!

    میں اکثر دوستوں کو کہا کرتا ہوں کہ ہم کراچی والے بھی امریکیوں کی طرح ہیں ۔۔۔ اپنی زبان کے علاوہ کوئی زبان سیکھنے کی زحمت ہی نہیں کرتے ۔۔۔ ۷۰ سالوں سے سندھ میں رہ رہے ہیں، اسکول میں سندھی پڑھتے بھی ہیں ۔۔۔ مگر مجال ہے کہ تھنجو نالو چھا آھے ۔۔۔ ھی بھولڑو آھے ۔۔۔ سے آگے ایک لفظ کسی نے سیکھا ہو...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد محترمہ مومن فرحین کو یک ہزاری مبارک ھو!!!!!!

    واللہ نہیں آتی ۔۔۔ ان تین جملوں میں جتنی اغلاط ہوں گی، ابھی کئی لوگ آتے ہوں گے اصلاحِ سخن میں ہماری موشگافیوں کا بدلہ لینے :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد محترمہ مومن فرحین کو یک ہزاری مبارک ھو!!!!!!

    چنگا شوق لبھیا سی ۔۔۔ پر اسیں اس معاملے وچ تہواڈی کوئی مدد نئیں کرسکدے آں ۔۔۔ اسیں خود پنجابی اچ پیدل ای آں بہن ہمارے جد شاہجہاں پور سے سیدھا کراچی آ بسے تھے ۔۔۔ درمیان میں پنجاب میں قیام نہیں کیا :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس کے لہجے سے ہی ظاہر تھی عداوت اس کی

    سجاد بھائی، ایک لطیف نکتہ جو مجھے ظہیر بھائی کے طفیل معلوم ہوا، یاد رکھیے گا۔ شعر میں اگر کلمہ نفی کے لیے ’’نہ‘‘ درست وزن پر آ سکتا ہو، تو نہیں کے بجائے نہ ہی باندھنا چاہیے، یہ محاسنِ کے زیادہ قرین ہے۔ مثلاً نام اس کا نہ زباں پر میں کبھی لاؤں گا ۔۔۔ یا کچھ اور دوسرے مصرعے میں ’’ہاں‘‘ بھرتی کا...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل ۔۔۔خفا ہیں؟مگر! بات تو کیجیے۔۔۔ محمد احمد

    بہت خوب احمد بھائی ۔۔۔ چھوٹی بحر کو بہت اچھا نبھایا ہے آپ نے، ماشاء اللہ۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد محترمہ مومن فرحین کو یک ہزاری مبارک ھو!!!!!!

    مبروک ۔۔۔ اگلے ایک ہزار میں آپ کی طبع زاد تخلیقات زیادہ ہونی چاہئیں :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مبارکباد محمد عبدالرؤف بھائی کو ایک ہزاری منصب کی مبارک باد ۔۔۔

    بہت مبارک ہو بھائی عبدالرّؤف ۔۔۔ اللہ کرے زورِ تختۂ کلید اور زیادہ :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اُس کو آگے بڑھتا دیکھ کے خوش ہیں، وہ آباد رہے اپنا کیا ہے! وہیں پڑے ہیں، اور پرانا اس کا غم!
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس میٹھی سوغات کو کھانا عادت بنائیں

    آپا وہ بیچاری تو ابھی صرف 6 سال کی ہے، ارگینک وغیرہ کی اس بیچاری کو کیا خبر ... بس ذوق خوارک بدقسمتی سے باپ پر چلا گیا ہے اس لیے سبزیوں اور سونف سے دور بھاگتی ہے :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس میٹھی سوغات کو کھانا عادت بنائیں

    برسوں پہلے ہماری اماں نے بہت کوشش کی کہ نظر کی بہتری کے لیے (واضح رہے کہ نظر کمزور تھی، خراب نہیں :) ) کسی طرح ہم بادام سونف اور مصری کا آمیزہ پھانک لیا کریں ۔۔۔ بادام اور مصری تک تو ٹھیک تھا مگر سونف سے ہماری کبھی گاڑھی نہیں چھنی ۔۔۔ سو بعد میں وہ آمیزہ دعوتوں میں مہمانوں کے آگے بطور ہاضم...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    سمجھ میں کاش عدو کی یہ چال آجائے! ہمارے ہاتھ بھی ایسا کمال آجائے!
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : میری ہوئی ہیں اس لئے ہی کرچیاں بہت

    بھائی یہ جملہ طنزیہ تھا :) مقصد یہ تھا کہ اس طرح کی مضحکہ خیز تراکیب سے احتراز کرنا چاہیے۔ بھائی جو صفات غیر عاقل کے مستعمل ہوں، ان کی عموما اردو کے قاعدے پر ’’یاں‘‘ یا ’’یوں‘‘ کا لاحقہ لگا کر جمع بنا لی جاتی ہے۔ جیسے تاریکی سے تاریکیاں، گہرائی سے گہرائیاں، روشنی سے روشنیاں جو صفات عاقل کے...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ٹمٹماتا ہی سہی، لیکن میں ہوں تو اک چراغ فخر ہے مجھ کو کہ ہے میرا قبیلہ روشنی!
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرما دیں اساتذہ

    نوٹیفکیشن ابھی بھی نہیں ملا کیوں کہ غالبا ایٹ دا ریٹ کے نشان کے بعد خلا چھوٹ گیا ہے، واللہ اعلم ۔۔۔ پریکٹس کرتی رہیں ۔۔۔ کبھی نہ کبھی تو مل ہی جائے گا :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : میری ہوئی ہیں اس لئے ہی کرچیاں بہت

    ہجر کی بوری!!! اللہ اکبر ۔۔۔ بھائی یہ غضب نہ کرو اور ایسی تراکیب تہذیب حافی اینڈ کو کے لیے بچا رکھو! شعر کو صیغۂ ماضی میں کہو تو زیادہ مناسب رہے گا۔ تتلی پسند آئی تھی بس ایک ہی مجھے گرچہ چمن میں اور بھی تھیں تتلیاں بہت آدمی سے خیال مرد کی جانب جاتا ہے ۔۔۔ جو عشقیہ اسلوب میں اچھا نہیں لگتا،...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرما دیں اساتذہ

    تابش بھائی، اقوال اساتذہ کی ضرورت تو تب ہوگی جب کوئی اصولی اختلاف ہو۔ میں نے تو اس اصول کا انکار کیا ہی نہیں بلکہ پہلے مراسلے میں ہی لکھا تھا کہ ایسا کرنا غیر مستحسن ہے۔ اردو کے لسانی و صوتی میں مزاج میں کبھی کبھار عربی و فارسی کے حروف کا اسقاط روانی کو مجروح نہیں کرتا۔ میری اس بات کی تائید...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس غزل کی اصلاح فرمائیں

    میاں اسی لیے عرض کی تھی (اور ساتھ میں فہرست بھی لف کی تھی) کہ مانوس بحروں میں طبع آزمائی کریں گے تو کلام میں موسیقیت بھی برقرار رہے گی، اور اصلاح کرنے والے کو اشتباہ بھی نہیں لگے گا۔ اس طرح کی ’’تقریباً‘‘ متروک بحروں کا استعمال کریں گے تو آدھا وقت تو بحر کی شناخت کرواتے گزر جائے گا! خیر اس غزل...
Top