نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آہ !پدم وبھوشن استاد غلام مصطفٰی خان مرحوم: (تأثراتی مضمون)

    مطلب کڑوی بات میٹھے لہجے میں کی تھی ۔۔۔ باقی ہم خطاکار، گناہ گار سہی، لغزشیں بھی ہوتی رہتی ہیں مگر حکمِ شرعی سے سرتابی کی جرأت نہیں رکھتے۔ اللھم ارزقنی اتباعک
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    واٹس ایپ اور فیسبک

    بھائی، کیا کوئی اس بات کی گارنٹی دے سکتا ہے کہ جو کام واٹس ایپ بتا کر کرنا چاہ رہا ہے، اس کی متبادل ایپس (جو نسبتاً غیر معروف کمپنیوں کے تحت چلتی ہیں) بعینہ وہی کام صارف سے پوچھے بغیر نہیں کریں گی؟ میرے خیال میں تو واٹس ایپ چھوڑ کر دوسری ایپس پر منتقل ہونا زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ ٹیلی گرام پر تو...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آہ !پدم وبھوشن استاد غلام مصطفٰی خان مرحوم: (تأثراتی مضمون)

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت کاملہ فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آہ !پدم وبھوشن استاد غلام مصطفٰی خان مرحوم: (تأثراتی مضمون)

    وارث بھائی، صاحبِ مضمون نے تو بروفن کی گولی پر حتی المقدور شکر چڑھائی تھی :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    ٹھیک ہوتا ہے ۔۔۔ مطلعوں کی تعداد پر کوئی قدغن نہیں ۔۔۔ پوری کی پوری غزل بھی مطلعے کی ہیئت پر ہوسکتی ہے ۔۔۔ لیکن حسنِ مطلع سے آگے کے مطلع نما اشعار کے لیے میرا نہیں خیال الگ سے کوئی اصطلاح وضع کی گئی ہے۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ’’گجل‘‘: اردو شاعری کی ایک نئی صنفِ سخن ۔۔۔ از سرور عالم راز سرورؔ

    جی، مجھے یاد ہے، بلکہ وہی پڑھ کر خیال آیا تھا کہ گجل والا مضمون بھی یہاں لگانا چاہیے ۔۔۔ مگر چونکہ سرورؔ صاحب کی ویب سائٹ پر سارا کام ہی ان پیچ سے برآمد تصویری فائلوں پر مشتمل ہے، اس لیے مکمل مضمون کو ٹائپ کرنے میں اتنا عرصہ سستی آڑے آتی رہی۔ قرنطینہ میں کچھ فراغت میسر ہوئی تو سوچا ٹائپ کر...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    حسنِ مطلع کے بعد قاری کی دلچسپی باقی ہی باقی نہیں رہتی کہ وہ پروا کرے کہ اس کے بعد والے مطلعے کو کیا کہتے ہیں :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    پہلے مصرعے میں اُس کے بجائے جس کر دیں اور ہے کے بجائے تھا پہلا مصرع پہلے والا ہی ٹھیک تھا، دوسرے کو یوں کیا جا سکتا ہے۔ دل کی بے تابیاں وہ بڑھاتے گئے وہ حقیقت میں ہم کو میسر نہ تھا
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : میری ہوئی ہیں اس لئے ہی کرچیاں بہت

    بھائی ۔۔۔ کرچیاں شیشے کی ہوتی ہیں ۔۔۔ آری سے شیشہ کون کاٹتا ہے؟؟؟ آری سے ٹکڑے تو ہو سکتے ہیں ۔۔۔ کرچیاں نہیں ہو سکتیں۔ اگر سینے میں ’’پیوست‘‘ گولیاں ’’اُس‘‘ نے ماری تھیں تو اس بات کا تذکرہ شعر میں ہونا بھی چاہیے ورنہ یہ ایک غیر متعلق بات ہے۔ وادی بہہ کیسے سکتی ہے بھائی؟؟؟ اب یہ مت کہہ دینا...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    ان اشعار میں تو کوئی تبدیلی کی ہی نہیں گئی ۔۔۔ مسئلہ اب بھی باقی ہے۔ نہ کو دو حرفی باندھنا اچھا نہیں۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    حسنِ مقطع کیا ہوتا ہے؟
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سدا میرے دل سے یہ آواز آئی--- برائے اصلاح

    جی ارشدؔ بھائی ۔۔۔ دو ہفتے قبل کرونا کا شکار ہو گیا تھا ۔۔۔ اب الحمد للہ احباب کی دعاؤں کے طفیل بالکل ٹھیک ہوں۔ استادِ محترم کے بارے میں آخری اطلاع یہ ملی تھی کہ ان کی آنکھوں کا آپریشن ہوگیا ہے۔ یہ اندازہ نہیں کہ کتنے دن بعد فعال ہوں گے۔ اس غزل کے بارے میں بصد احترام گزاش کروں گا کہ اس کو...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس کے لہجے سے ہی ظاہر تھی عداوت اس کی

    اس کو کچھ یوں کیا جاسکتا ہے کرچیاں آج تلک چنتا ہوں میں جس کے طفیل ضرب اس دل پہ لگی تھی وہ بدولت اس کی دوسرا شعر ٹھیک لگ رہا ہے.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ویسے میں اب یہ سوچ رہا ہوں کہ ایک اور دھاگا شروع کرتے ہیں جس میں "نیم معقول" طبع زاد اشعار کی بیت بازی کی جائے یعنی پہلا مصرع ایسا ہو کہ لگے شعر سنجیدہ ہوگا، مگر دوسرے مصرع پانسہ پلٹ جائے ... مطلب دوسرا مصرع مفہوم کا تعین کرے جو انتہائی مضحکہ خیز قسم کا ہو :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    اب اگر عقیل عباس جعفری کی سربراہی میں مقتدرہ والے ہی اس بدعت کو پروان چڑھائیں گے تو ہم ایسے مقلد محض گمراہ تو ہوں گے ہی نا :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اوہو، بھئی اتنی جلدی بھی کیا ہے، ایک شعر کے بعد دوسروں کو بھی باری لینے دیا کریں... ہم نے اتنی محنت سے ر سے شعر بنایا، آپ نے اس بیج حرف ہی بدل دیا
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    روز کانٹے چنتے میں یہ سوچتا ہوں ہم نشیں کیوں لیا تھا کٹلری کا سیٹ یہ اتنا وسیع
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    قبلہ آپ نے تو کھیل کے اندر کھیل شروع کر دیا :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ اصلاح و رہنمائی فرما دیں ۔۔

    بھئی پہلی بار تو تکا بھی لگ سکتا ہے ... جب تک دو تین بار کامیابی سے اعادہ کرکے نہیں دکھا دیتیں، آپ کو سند فضیلت عطا نہیں کی جا سکتی :)
Top