نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    بہت شکریہ وارث بھائی۔ جزاک اللہ
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف (نہیں) پوچھتے ہیں وہ کہ راحلؔ کون ہے

    عزیزانِ من، آداب! ویسے تو چار سال اور چودہ سو مراسلوں کے بعد رسمی تعارف کروانا شدید قسم کا تکلف معلوم ہوتا ہے، مگر ہم ٹھہرے ایک قدامت پسند اور روایت پرست انسان (یہاں لفظ انسان کے استعمال پر اشکال ہو سکتا ہے، چلیں وہ آدمی سمجھ لیں جس کو انسان میسر ہونا دشوار ہوتا ہے)۔ سو تاخیر سے ہی سہی، مگر...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    خیال میں ترے نقش و نگار دیکھے ہیں

    خاکسار بطور اظہار عجز و انکسار اپنے لیے بولا جاتا ہے، اس لیے میرے خیال میں ترے خاکسار کہنا شاید ٹھیک نہ ہو۔ ٹھیک ہو بھی، تو خاکسار کے معنی ہی عاجز و بے اختیار کے ہیں ۔۔۔ سو دوسرے مصرعے میں بے اختیار کی تکرار چہ معنی دارد؟ جی حضوری کے معروف معنی غیر مخلص حاشیہ برداری، چاپلوسی وغیرہ کے ہیں ۔۔۔...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    مجھے تو ٹھیک لگ رہی ہے غزل۔ بس اس شعر کو دوبارہ دیکھ لیں ۔۔۔ پہلے مصرعے میں بے پناہ اور ہوں میں تنافر محسوس ہوتا ہے۔ دوسرے مصرعے میں یعنی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا۔ لفظ گدھا کی وجہ سے غزل کی عمومی فضا بھی متاثر ہو رہی ہے۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    جیسے ہی قدم اٹھے، اس راہِ تمنا میں رستے میں کھڑا پایا، اخوانِ تمنا کو :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مسز زمان

    بہترین... ایک حساس مسئلے کو نہایت عمدہ پیرائے میں بیان کیا ہے آپ نے.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف ناچیز کا کیا تعارف۔۔۔

    بہت خوب بھائی عبد الرؤف. ہم آپ کو محفل میں "آفیشلی" خوش آمدید کہتے ہیں :) ویسے آپ کے تعارف کے بعد ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنا بھی باضابطہ تعارف لکھ ماریں :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :اگر وہ چاند مل جائے ستارے چھوڑ دیں گے ہم

    اس غزل پھر کچھ دن خود غور کرو اور دیکھو کہاں کیا بہتری آ سکتی ہے۔ مثلا مطلعے میں ’’وہ چاند‘‘ کہنے کی کیا معنویت ہے؟ عرف میں تو ایک ہی چاند ہوتا ہے ۔۔۔ وفا کے استخارے کیا ہوتے ہیں؟؟؟
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سرور و لطف سے مخمور میری شام رہے

    ذکر کا جھلکنا مجھے کچھ عجیب لگا۔ میرے خیال میں پہلے مصرعے میں جھلک رہا ہے کے بجائے جھلکتا ہے زیادہ مناسب ہوگا مثلا مرے سخن سے جھلکتا ہے رنگ تیرا یوں ہر ایک میں پنہاں ترا ہی نام رہے۔ پہلے مصرعے میں غیر ضروری تعقید ہے۔ اس کے علاوہ حسین، نازک اور گلاب کی گردان سے حشو و زوائد کا بھی شائبہ ہوتا ہے۔...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

    بہت سال پہلے، شاید یونیورسٹی کا تیسرا سال تھا، میں ایک طلبہ مشاعرے میں شریک تھا جس کی نظامت جناب ضیاءالحق قاسمی مرحوم کر رہے تھے۔ میری باری آئی تو انہوں نے نام پکار کہ اب آئیں گے محمد احسن سمیع راحلؔ۔ میں اسٹیج پر پہنچا تو فرمانے لگے کہ چاروں آگئے ہیں یا ابھی کوئی باقی ہے :) ویسے میرا نام تو...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم ۔۔۔آنگن۔۔۔از محمد احمدؔ

    زبردست احمد بھائی ۔۔۔ خوب رواں نظم، اور عمدہ منظر کشی ہے ۔۔۔ گنجان شہروں میں رہنے والوں کا المیہ بہترین انداز میں بیان کیا ہے آپ نے۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    انباکس دب چلا تھا زیرِ بارِ نوٹسسز مجبور ہو کے ترکِ لڑی کا پیا تھا گھونٹ :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    ظہیرؔ بھائی ایک باتہذیب اور روایات کے امین شخص ہیں ۔۔۔ اغلب گمان یہی ہے کہ وہ مشرقی روایات کی پاسداری میں تکلف سے کام لیں اور قیمت کا تذکرہ گول کر جائیں ۔۔۔ سو ان کے ’’بی ہاف‘‘ پر ہم بتائے دیتے ہیں۔ قیمت یہ ہے کہ آپ نہ صرف خود مکمل کتاب پڑھیں (غور سے) بلکہ اپنے حلقہ احباب میں بھی اس کا ابلاغ...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    ہمیں ہندوستانی روپے کی شرح تبادلہ کا علم نہیں :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حسرت ان مطلعوں پہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اس کے لیے 150 ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے ... اب ہر چیز مفت دے دیں آپ کو :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پاک ہند تعلقات کا مستقبل؟

    اللہ پاک کشمیری مسلمانوں کی خصوصی نصرت فرمائے ۔۔۔ کیونکہ مسلم حکمرانوں سے تو کوئی امید رکھنا فضول ہے۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صرف دھرتی پہ نہیں، نیل گگن سے آگے...

    بہت شکریہ عاطفؔ بھائی، آپ کے مراسلے کا منتظر تھا۔ داد و پذیرائی سے نوازنے کے لیے شکرگزار ہوں۔ جزاک اللہ۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پاک ہند تعلقات کا مستقبل؟

    گزشتہ کچھ دنوں سے فیس بک والوں کو پتہ نہیں کیا ہوا ہے کہ ’’واچ‘‘ کے عنوان کے تحت ہندتوا اور آریہ سماج وغیرہ کی وڈیوز ہمیں دکھائے جا رہا ہے۔ گو کہ سوشل میڈیا پر نظر آتے مباحث کی بدولت ایک عرصے سے میرا یہ تاثر ہے کہ پاک و ہند تعلقات کی سرد مہری کا بنیادی سبب محض (مبینہ) سرحد پار دہشت گردی نہیں...
Top